• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاکستان میں بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

by sohail
جولائی 8, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ویک اینڈ کے دوران مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوں گی جس کے باعث ہفتے کی شام اور رات سے بدھ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ اس کے علاوہ اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔


خیبر پختونخوا میں اتوار کی شام اور رات سے بدھ کے دوران دیر، سوات، بونیر، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، وزیرستان، کرم، بنوں، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے علاقوں غذر، استور، دیامر، سکردو، گلگت، ہنزہ نگر، گانچی اورخرمنگ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
پیر کی شام سے بدھ کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان، سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، سکھر، جیکب آباد، تھر پارکر، سانگھڑ اور میر پور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران شدید بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، لاہور اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ بارانی علاقوں میں واٹر سٹریس میں قدرے کمی ہوگی اور پانی کے ذخائر میں بہتری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو ریڈ الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

Tags: WeatherWeather ForecastWeather UpdatesWeather Updates Pakistan
sohail

sohail

Next Post

خلیج میں تبدیلی کی لہر !

لاہوریا بے وفا نکلا ، ترک خاتون کو شادی کیلئے بلا کر فرار

شہرت کا خبط

کویت میں قیامت خیز گرمی کےمناظر ، کاریں تک پگھل گئیں ، ویڈیو دیکھیں

پاکستانی ایم این اے کا بھانجا سرکاری ملازم بن کر گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے لگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In