اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں انتہائی افسوسناک واقعہ ، لڑکے نے چلتی ٹرین پر پتھر مارا جو ٹرین کے ڈروائیور کے منہ پر جا لگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں چلتی ٹرین پر منچلے بچے نے پوری قوت سے پتھر دے مارا جو بد قسمتی سے ٹرین کے ڈرائیور کو جا لگا جس سے وہ لہو لہان ہو گیا ۔ خوش قسمتی سے ڈرائیور کے زخمی ہونے سے ٹرین کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیاہے تاہم بتایا جا رہا ہے ٹرین ڈرائیور کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جسے ٹی ایچ کیو اسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے ۔