اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بینکنگ کورٹ نےمبینہ منی لانڈرنگ سکینڈل میں اپوزیشن لیڈران شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 4ستمبرتک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق شہبا ز شریف اورحمزہ شہباز لاہورکی بیکنگ کورٹ میں مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہوئے اورعدالت میں حاضری لگوائی مگرشہباز شریف کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش نہیں ہوئے اوران کے ایسوسی ایٹ وکلاءکی جانب سے درخواست التواجمع کرائی گئی ۔جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے درخواست ضمانت پرسماعت 4ستمبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی۔