اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ دنوں لاہور میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک لڑکی ٹک ٹاکر کو400سے 500لوگوں نے بد وتمیزی کا نشانہ بنا یا ، واقعہ کے وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سیکیورٹی اداروں کو سخت ایکشن لینے کا کہا گیا ہے جس کے بعد پولیس اور نادرا اپنی کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔ اس حوالے سےکیس میں مزید انکشافات کیے جا رہے ہیں ، اور اب ایک تازہ ترین انکشاف جو سامنے آیا ہے وہ یہ ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سرکاری ملازم ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بطور اسٹاف نرس ملازم ہے۔