• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

by sohail
اگست 23, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پیر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے شارٹ ویڈیو موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پی ٹی اے کی جانب سے عائد پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی کابینہ سے پالیسی لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل منور اقبال دگل سے استفسار کیا کہ پی ٹی اے کو وفاقی حکومت سے پالیسی لینے کا کہا تھا، اس پر حکومت نے کوئی پالیسی دی ہے؟ کیا ٹک ٹاک اس وقت ملک بھر میں کھلی ہے یا بند ہے؟ پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراکسی کے ذریعے 99 فیصد ٹک ٹاک ایپلی کیشن کھلی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ’جب آپ ٹیکنالوجی کو شکست نہیں دے سکتے تو پھر ایسا کرتے ہی کیوں ہیں؟ پی ٹی اے نے غیر قانونی طور پر ٹک ٹاک پر پابندی لگائی۔‘ پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی اے نے عدالتی حکم ناموں کی وجہ سے مجبور ہو کر پابندی لگائی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی کوتاہی پر عدالتوں پر الزام مت دیں۔ اگر سوسائٹی میں ڈی جنریشن ہوتی ہے تو آپ ٹیکنالوجی کیوں بند کرتے ہیں؟ دبئی یا یورپ کے ممالک میں ٹک ٹاک کو کیوں بند نہیں کیا جاتا، پی ٹی اے دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟‘ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق کی موبائل ایپ کی پابندی کے خلاف درخواست میں فریق بننے کے درخواست کو بھی منظور کر لیا۔ سینیٹر میاں عتیق نے عدالت میں کہا کہ پی ٹی اے کچھ لوگوں کو پروموٹ کرنے کے لیے ایسے اقدامات کر رہے، ٹک ٹاک پر پابندی کے پیچھے پی ٹی اے کا اپنا کوئی ایجنڈا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ’اگر ایسا چلتا رہا تو چیئرمین پی ٹی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے۔ ٹیکنالوجی کو بند نہیں کرسکتے بلکہ ٹیکنالوجی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پی ٹی اے کو تیار رہنا ہوگا۔‘ پی ٹی اے کے وکیل منور اقبال دگل نت عدالت کو بتایا کہ ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کے درمیان بات چل رہی ہے اور جلد ہی پابندی ختم کر دی جائے گی۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Tags: Islamabad HighcourtSocial MediaTikTok
sohail

sohail

Next Post

’ایف آئی آر میں میرے موکل کا نام نہیں ہے اسے رہا کیا جائے ، نور مقدم کیس میں بڑی پیشرفت

پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی ، پارٹی کے مرکزی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

مریم نواز کے صاحبزادے کی اپنی شادی پر گانا گاتے ویڈیو وائرل

نور مقدم کیس میں اہم پیشرفت ، شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ڈالرکی اونچی اڑان،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟ جانیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In