اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور مینار پاکستان واقعہ کے بعد لاہور سے ایک اور ویڈیو وائرل ، پاکستانیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلکات کےمطابق لاہور کے مینار پاکستان واقعہ کے بعد لاہور سے ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غالباً لاہور میں ہی چودہ اگست کی لائٹنگ دیکھنے کیلئے دو لڑکیاں ایک چنگچی میں سوار ہیں کہ اچانک اوباش نوجوانوں کا ایک گروپ چنگچی کا پیچھا شروع کر دیتا ہے اور پھر اچانک ایک نوجوان بھاگتا ہوا آتا ہے اور چنگچی میں چڑھ کر لڑکی کیساتھ نازیبا حرکات کرتا ہے اور نیچے اتر جاتا ہے ، دوسری لڑکی ان لڑکوں کو چپل دکھا کر دور رکھنے کی کوشش کر رہی ہے ، یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور پاکستانیوں کی جانب سے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ یہ بچی تو عائشہ کی طرح ٹک ٹاکر نہیں تھی پھر اس کیساتھ ایسا کیوں ہوا ؟ ۔۔ ویڈیو ملاحظہ کریں :
چنگ چی پر لپک کر لڑکی کو چومنے والا یہ لڑکا صومالیہ کا ہے؟ یہ لڑکی بھی ٹِک ٹاکر تھی؟ ان درندوں سے یہ بد تہذیبی بھی اس نے خود پلان کر کے کروائی تھی؟ یہ بھی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے؟ آواز اٹھائیں، معاشرے کے ان بے غیرتوں کو بدلیں، تب پاکستان نیک نام ہو گا#پاکستان_زندہ_باد pic.twitter.com/Apch5JAMKN
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) August 20, 2021