اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو امریکی سفارت خانے کے قونصلر تک رسائی دے دی گئی۔ حکا م کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید ملزم ظاہر جعفر نے امریکی قونصلر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو امریکی سفارت خانے کے قونصلر تک بذریعہ ٹیلی فون رسائی دی گئی ہے جبکہ ملزم اور امریکی قونصلر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو 25منٹ تک جاری رہی جس میں ملزم نے اپنے کیس کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی ہے۔