• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

افغانستان کے نئے سربراہ کا انتخاب کر لیا گیا

by sohail
ستمبر 1, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے نئے سربراہ کا انتخاب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان نشریاتی ادارے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ ملک کے سربراہ ہوں گے جن کے ماتحت صدر یا وزیراعظم ملک کے انتظامی امور چلائے گا۔ نئی حکومت کے قیام سے متعلق طالبان کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور جلد اس کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔
افغان نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے معاملات طے کر لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق ہم جس اسلامی حکومت کا اعلان کریں گے وہ لوگوں کیلئے ایک ماڈل ہوگی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ہیبت اللہ اخوندزادہ افغان حکومت کا حصہ ہوں گے، وہ نئی افغان حکومت کے سربراہ ہوں گے۔ دوسری جانب ایک امریکی ٹی وی چینل کی جانب سے بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان ایرانی حکومت کی طرح اپنے گروپ کے سربراہ ہبت اللہ اخوانزادہ کو سپریم لیڈر نامزد کر یں گے۔ طالبان ایرانی طرز حکومت میں دلچسپی رکھتے ہیں جس میں صدر اور کابینہ تو موجود ہوتے ہیں مگر سپریم لیڈر بطور مذہبی رہنما تمام اختیارات اپنے پاس رکھتے ہیں اور وہ صدر کے احکامات کو بھی ناقص العمل قرار دے سکتے ہیں۔
سپریم لیڈر ہی تمام فیصلوں میں سب سے طاقت ور آواز رکھتے ہیں۔طالبان کے سربراہ ہبت اللہ اخوانزادہ سپریم کونسل کی سربراہی کریں گے اور یہ سپریم کونسل طالبان اور ان کے اتحادیوں پر مشتمل ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ملا ہبت اللہ قندھار سے ہی اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ جبکہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا ہے کہ سپریم کونسل کا 3 روزہ اجلاس طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی زیر صدارت قندھار میں ہوا۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان سے اچھے برتائو کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں نئی اسلامی حکومت اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔ترجمان طالبان کے مطابق سپریم لیڈر نے سب کو مکمل ہدایات دے دی ہیں اور ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

sohail

sohail

Next Post

کرپٹ اشرافیہ انتظار میں ہے اگلا آرمی چیف آئے تو معاملات طے کرلیں گے، فواد چوہدری کا بیان

بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے

"ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے"

خواتین پارلیمنٹیرینز کو واٹس ایپ گروپس میں ایڈ کرکے کیا افسوسناک کام کیا جا رہا ہے ؟ ناز بلوچ کا حیران کن انکشاف

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In