اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور مقبوضہ کشمیر کے بزرگ سیاستدان سید علی گیلانی وفات پاگئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمارتھے۔سید علی گیلانی کشمیر کی آزاد ی کےلئے سیاسی جد و جہد کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ ان کا تعلق مقبوضہ کشمیرکے علاقے بارہ مولہ کے قصبے سو پور سے تھا۔ سید علی گیلانی ضعیف العمری کے باوجود سید علی گیلانی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کےحصول کےلئے ڈٹے رہے ۔اور 80لاکھ کشمیریوں کےلئے عزم و ہمت کانمونہ بنے رہے۔ سید علی گیلانی کا انتقال بلاشبہ کشمیریوں کی جدو جہدآزاد ی کےلئے بہت بڑا دھچکا ہے۔