• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

خواتین پارلیمنٹیرینز کو واٹس ایپ گروپس میں ایڈ کرکے کیا افسوسناک کام کیا جا رہا ہے ؟ ناز بلوچ کا حیران کن انکشاف

by sohail
ستمبر 3, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی نمبروں سے خواتین اراکین پارلیمنٹ کو واٹس ایپ گروپوں میں شامل کرکے ہراساں کیا جاتا ہے۔ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت دیگر اراکین کی طرح سینیٹر روبینہ خالد کو بھی انٹرنیشنل گروپ نے ایڈ کیا جبکہ سینیٹر روبینہ خالد نے گروپ میں لکھا کہ وہ سائبرکرائم ونگ میں رپورٹ کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ رویبنہ خالد کی جانب سے رپورٹ کرنے کی بات پر ایک خاتون پولیس اہلکار کی تصویر گروپ میں دی گئی اور اس پر غلط زبان استعمال کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مختلف مقامی اور بین الاقوامی نمبروں سے بھی گروپس میں ایڈ کرکے کال کی جاتی ہے، ہمارے نام لے کر غلط زبان استعمال کی جاتی ہے۔ پی پی پی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی گروپ چھوڑ دیے اور نمبرز بھی بلاک کرا دیے ہیں۔

انہوں نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے مطالبہ کیا کہ واٹس ایپ کو خط لکھا جائے اور اس سے آگاہ کیا جائے کہ بین الاقوامی نمبروں سے آنے والی کالز روکیں کیونکہ پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل نمبرز پر ان کی دسترس نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر نہ صرف پارلیمنٹیرین بلکہ دیگر افراد کو بھی ایڈ کرکے غلط زبان استعمال کی جارہی ہے، جو ہراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہے اور اس طرح ہراساں کیا جارہا ہے، ہم اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔
ناز بلوچ نے کہا کہ سائبر کرائم ونگ میں ایک بھی خاتون نہیں ہے اور متاثرہ خواتین اپنے مسائل مردوں کے سامنے پیش کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہوتی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں خواتین کو بھی بھرتی کر لیا جائے تاکہ خواتین کی مشکل دور ہوجائے۔قبل ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے اہم انکشافات کیے تھے اور پی پی پی رکن اسمبلی ناز بلوچ نے کہا تھا کہ مجھے ایک بین الاقوامی نمبر سے واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واٹس ایپ گروپ میں اور بھی خواتین اراکین سینیٹ اور قومی اسمبلی کو شامل کیا گیا اور گروپ میں غیر اخلاقی اور نازیبا پیغامات بھیجا شروع کر دیے گئے۔ناز بلوچ نے کہا تھا کہ خواتین سینٹرز اور اراکین اسمبلی نے اس گروپ کو فوری طور پر چھوڑا اور سوچا کہ ہم ایف آئی اے سے رابطہ کرتے ہیں کہ کیا معلوم کیا جا سکتا ہے کہ وہ واٹس ایپ نمبر پاکستان میں ہے۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کو واٹس ایپ نمبروں سے اگر اس طرح ہراساں کیا جاتا ہے تو پھر عام لوگوں کا کیا حال ہو گا۔

Tags: Naz Baloch
sohail

sohail

Next Post

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع

کابل میں خواتین کے پر امن احتجاج کے دوران طالبان کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ ، خواتین لہو لہان

پاکستان میں کہاں کہاں بادل برسیں گے اور کہاں سورج آگ برسائے گا ؟

عمران خان جس چیز میں ہاتھ ڈالے سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول، کھاد کو ہی دیکھ لیں، سابق وزیراعظم نواز شریف

ایسے ہی چلتا رہے گا!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In