اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف شوگر ملز کے ذریعے مبینہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت کی جانب سے تفتیشی رپورٹ مکمل نہ ہو نے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ا ے ) پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ افسوس ہے کہ دو ماہ سے ایف آئی اے نے تفتیش مکمل نہیں کی اور تفتیشی ٹیم نے دو ماہ میں صرف چار لائنیں لکھی ہیں۔شہباز شریف نے عدالت کوبتایا کہ نیب نے بھی اسی طرح کے کیس کی انکوائری کی لیکن کچھ نہیں ملا،ہائیکورٹ نے حکم نامے لکھا کہ نیب کے پاس ٹھوس شواہد نہیں ہیں،ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس مقدمہ بنایا ہے،ایک ہی کیس کو دو ادارے نہیں دیکھ سکتے ہیں،تمام الزامات پر مکمل جواب پہلے ہی جمع کروا چکے ہیں۔بعدازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔