• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, مئی 13, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

امریکا نے 20 سال بعد کابل ایئرپورٹ خالی کردیا

by sohail
اگست 31, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر جاری کر دی گئی۔تفسیلات کے مطابق آج 31اگست امریکہ کی افغانستان سے انخلا کا آخری دن تھا۔امریکہ اور اتحادیوں نے کوشش کی تھی کہ انخلا کی تاریخ بڑھا دی جائے مگر طالبان کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ اگر ڈیڈ لائن کے بعد امریکی یا اتحادی افواج افغانستان میں ہوئی تو نتائج کی ذمہ دار وہ خود ہوں گی۔ لہٰذا ڈیڈ لائن بڑھانے کی بجائے امریکہ نے آج آخری روز ہی اپنا انخلا مکمل کر لیا۔امریکی وزارت دفاع نے ایک تصویر جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ افغانستان چھوڑنے والا آخری امریکی فوجی ہے۔اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ میجر جنرل کرس ڈونا ہوہیں جو امریکا سے روانہ ہونے والے آخری سی 17 طیارے میں سوار ہونے لگے ہیں۔ افغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
۔پینٹا گون نے بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ تمام امریکی اہلکار افغانستان سے نکل چکے ہیں۔امریکی شہریوں کو لے کر آخری پانچ جہاز حامد کرزئی ایئرپورٹ سے نکلے ہیں۔جس کے ساتھ ہی امریکہ نے افغانستان سے اپنے انخلا کی تصدیق کر دی ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ کا فضائی آپریشن مکمل ہوچکا ہے جس میں تمام شہریوں، سفارتی عملے اور فوجیوں کو واپس لایا جاچکا ہے۔ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران افغانستان سے ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے دوسرے ممالک میں منتقل کیا جاچکا ہے۔امریکی فوج نے افغانستان میں ڈرون حملوں کے ذریعے دولت اسلامیہ خراسان سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جمعرات کو کابل ایئرپورٹ پر حملے میں کم از کم 170 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دولت اسلامیہ خراسان نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ کئی افغان شہری اب ملک چھوڑنے کی کوششوں میں ہیں اور ایسے میں وہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کی سرحد استعمال کرنا چاہتے ہیں۔جبکہ آج امریکیوں کے نکلتے ہی طالبان نے کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی اپنے ذمہ لے لی ہے یوں امریکی فوج کے قبضے میں موجود آخری علاقہ بھی اب طالبان کے کنٹرول میں ا ٓگیا ہے۔اس وقت افغانستان کا کوئی بھی قطعہ اراضی امریکیوں کے قبضے میں نہیں ہے۔ماسوائے پنجشیر کے جہاں افغان مزاحمت کاروں اور افغان طالبان کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے

Tags: American Army
sohail

sohail

Next Post

اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانا ممکن ہو گیا

اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ خطرے میں ، وجہ سامنے آگئی

افغانستان کے نئے سربراہ کا انتخاب کر لیا گیا

کرپٹ اشرافیہ انتظار میں ہے اگلا آرمی چیف آئے تو معاملات طے کرلیں گے، فواد چوہدری کا بیان

بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In