• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاکستان میں صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا

by sohail
ستمبر 27, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک میں صدارتی نظام لانے کی تمام درخواستوں پر اپنے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ 1962 کے صدارتی نظام کے دوران ہی ملک ٹوٹا تھا۔ درخواست گزار احمد رضا قصوری نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ملک میں صدارتی نظام لانے کیلئے وزیراعظم کو ریفرنڈم کروانے کی ہدایت کی جائے، قوم کا پیسہ چوری ہو رہا ہے اور مہنگائی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں مضبوط سیاسی جماعتیں، ادارے اور نظام کی موجودگی میں انفرادی طور پر آنے والے کس طرح متاثرہ فریق ہو سکتے ہیں؟ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ممکن ہے کوئی سیاسی جماعت آتی تو کیس بنتا، ملک میں جب بھی جس بھی طریقے سے صدارتی نظام آیا اس کا نقصان ہوا، ہم 1958 جیسے حالات کو دہرانا نہیں چاہتے ، اگر درخواست گزاروں نے تحریک چلانی ہے تو سیاسی تحریک چلائیں، ایک نظام کو ختم کرکے دوسرا نظام لانے کا اور سیاسی نظام بدلنے کا ہمارے پاس اختیار نہیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں شعر پڑھا،
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
انہوں نے کہا ہم سب اسی دیدہ ور کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جواب میں درخواست گزار نے کہا کہ ہمیں خلفائے راشدین جیسی جمہوریت ملنی چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ خلفائے راشدین جیسی قیادت سب کی خواہش ہے مگر دیکھیں کہ قائد اعظم نے بھی ملک بنانے کے بعد جمہوریت کی بات کی تھی۔ عدالت نے مزید ریمارکس میں کہا کہ ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیے۔ اب خلفائے راشدین جیسی قیادت ملنا ناممکن ہے۔

Tags: سپریم کورٹ پاکستان
sohail

sohail

Next Post

شہباز شریف 25 سال کیلئے جیل جاسکتے ہیں ، فواد چوہدری کی بڑی پیش گوئی

ہم ترین وفاقی وزیرکامسلم لیگ ن میں شمولیت کافیصلہ

مفتی اعظم عمان نے پوری امت مسلہ سے بھارتی جارحیت کو روکنے کیلئے مداخلت کی اپیل کر دی

عائشہ اکرام کیس کا ڈراپ سین ، خاتون ٹک ٹاکر واقعہ کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دیدیا ، کیا بیان دیدیا ؟

محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In