اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تقرری کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ہو گئے ہیں ۔نو ٹی فیکیشن کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی 20 نومبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔