بابر اعظم کے والد کی پوسٹ سوشل میڈ یا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوںنے بتایا ہے کہ (کچھ سچ اب میری قوم کو پتہ ہونا چاہئے ۔ آپ سب کو مبارک تینوں جیت پر ہمارے گھر پہ بڑا امتحان تھا۔ جس دن انڈیا سے میچ تھااُس دن بابر کی والدہ ونٹیلیڑرپے تھیں۔ اُن کا آپریشن ھواتھا ۔بابر شدید پریشانی میں یہ تینوں میچ کھیلا میرا یہاں آنا نہیں بنتا تھا پر میں آیا کہ بابر کہیں کمزور نہ پڑ جائے۔ کرم ہے پروردگا ر کا اب وہ ٹھیک ہیں ۔ بات شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں اور ہاں مجھے پتہ ہے مرے بغیر جنت نہیں ملتی یعنی اگر مقام ملتا ہے تو امتحان بھی دینے پڑ تے ہیں۔ پاکستان۔۔۔ زندہ باد)