• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

نیب کی جانب سے 821 ارب ریکور کرنے کے دعوے مگر قومی خزانے میں صرف ساڑھے 6 ارب جمع کروائے جانے کا انکشاف

by sohail
نومبر 3, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں نیب کی جانب سے قومی خزانے میں رقم جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔پی اے سی کا اجلاس چیرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان نے نیب کی ریکور کردہ رقم قومی خزانے میں جمع نہ ہونے کا معاملہ اٹھا دیا۔
شری رحمان کا کہناتھانیب کی طرف سے ریکور ہونے والے پیسے کہاں جارہے ہیں۔821 ارب میں سے وزارت خزانہ کے پاس ساڑھے 6 ارب روپے آئے۔نیب فائنانس ٹریل سے بالاتر لگتا ہے ۔ – چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین نے کہا نیب کرپشن کا پیسہ ریکور نہیں کر سکا۔پاکستان کے پیسوں پر جو ڈاکہ ڈالا گیا وہ واپس نہیں آئے۔کرپشن کے پیسوں کی ریکوری کی شرح بہت کم ہے، چیئرمین پی اے سی نے کہانیب نے ہاوسنگ سوسائٹیوں، ڈبل شاہ وغیرہ سے پیسے ریکور کیئے۔

وزارت خزانہ کا کہناتھا نیب کا ہدف کرپشن کی نظر ہونے والی رقم کی ریکوری ہونی چاہئے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کمیٹی کو بتایا نیب کا لیگل فریم ورک ہے جو پارلیمان نے منظور کیا ہوا ہے، اس کے تحت شاید وہ کچھ فنڈ رکھتے ہیں۔نیب حکام نے کہا پبلک کے پیسہ میں سے نیب ایک روپیہ نہیں لیتا۔رکن کمیٹی نور عالم خان نے کہا نیب والے ریکور کردہ رقم میں سے 20 فیصد حصہ رکھ لیتے ہیں۔
نیب کا جب آڈٹ کا کیا جاتا ہے تو سیاست دان ہی ان کی پشت پناہی کرتے ہیں، ان سے سب ڈرتے ہیں، میں نے اجلاس بلایا تو اجلاس ہی منسوخ کر دیا جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے جو رقم ریکور کی تھی وہ کہاں ہے۔یہ چھوٹی رقم نہیں بلکہ 18 کروڑ پاونڈز ہیں۔ اس موقع پر پی اے سی نے نیب سے ایک سال کی ریکوری کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔
حکومت سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی ریکور کردہ رقم کا ریکارڈبھی طلب کرلیا گیا ہے ۔چیرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا اس حوالے سے ایک ہفتے کے اندر معلومات فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں وزارت ریلوے کی آڈٹ رپورٹ 2019-20 کا جائزہ لیا گیا ۔ریلوے میں 1 ارب ساڑھے سات کروڑ کے فراڈ کے کیسز میں عدم ریکوری کا انکشاف ہوا ہے ۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا فراڈ اور سنگین بے ضابطگیوں کے 402 کیسز طویل عرصے سے زیر التوائ ہیں۔فنانشل ایڈوائزر اور چیف اکاونٹس آفیسر ریونیو لاہور کا آڈٹ کیا گیا۔و زارت ریلوے نے کہا اب تک 1 کروڑ 29 لاکھ کی ریکوری ہو چکی ہے۔پی اے سی نے باقی رقم جلد ریکور کرنے کی ہدایت کر دی۔

Tags: NAB
sohail

sohail

Next Post

پاکستان میں سونےکی قیمت میں کتنے ہزار کا اضافہ ہو گیا ، جانیں

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اب پنشن نہیں ملے گی؟ حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

بلوچستان کابینہ کی تشکیل دو مرحلوں میں ہونے کا امکان، مخلوط حکومت میں کون کون شامل ہوگا ، جانیں

عوام کیلئےایک اور تحفہ ، اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 20 سے بڑھا کر کتنے روپے کیے جانے کی تیاری، جانیں

چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو پر لانے کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In