• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو پر لانے کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

by sohail
نومبر 5, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت نے چینی کی قیمت کو نیچے لانے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ شوگر ملز سے نکلنے والی چینی کی ایکس مل قیمت 85 روپے ہو گی جب کہ صارف کو چینی 90 روپے کلو میں فروخت بنائی جائے گی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق چینی کے اسٹاکس کی مانیٹرنگ کے لیے تمام شوگر ملز میں سرکاری اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن کا تعلق محکمہ ریونیو، خوراک اور پولیس سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد شوگر ملز سے نکلنے والی سپلائز کو مانیٹر کرنا ہے۔ سرکاری اہلکار شوگر ملز سے نکلنے والی چینی کا مکمل حساب رکھیں گے۔ قبل ازیں پنجاب حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا تھا جس کے نتیجے میں مختلف شہروں میں کارروائیاں بھی کی گئیں۔
چینی کی مقررہ قیمت پر دستیابی کے لیے پنجاب حکومت حرکت میں آ گئی ہے، صوبے بھر میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے۔

چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے اور مقررہ قیمت پر چینی کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، سرگودھا،ساہیوال، فیصل آباد، رحیم یار خان میں کارروائیاں کی گئیں ، اس دوران سرگودھا اورفیصل آباد میں 2 شوگر ملیں سیل کردی گئیں جبکہ مختلف شہروں میں بڑی مقدار میں ذخیرہ کی گئی چینی برآمد بھی کی گئی۔
لاہور میں 100 تھیلے اور سرگودھا میں 480 تھیلے چینی برآمد کی گئی جبکہ رحیم یار خان میں 6757 میٹرک ٹن چینی سرکاری تحویل میں لی گئی ۔ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ خوراک اورپولیس کی ٹیموں کے ہمراہ چھاپے بھی مارے جس کے نتیجے میں تحویل میں لی گئی چینی کوکنٹرول ریٹ پر مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلاتفریق جاری رہے گا۔

Tags: چینیشوگر
sohail

sohail

Next Post

الیکشن کمیشن نے این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق رپورٹ جاری کردی

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انتقال کر گئے

حکومتی منشا چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو لانے کی تھی مگر وزیر اعظم کو دھمکی ملی

خریداروں کیلئے افسوسناک خبر،سونے کی قیمت میں کتنے ہزار کا اضافہ ہو گیا، جانیں

ایک اور بڑے حلقے میں دھاندلی بے نقاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In