• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عوام کیلئےایک اور تحفہ ، اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 20 سے بڑھا کر کتنے روپے کیے جانے کی تیاری، جانیں

by sohail
نومبر 5, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی تیاری کرلی، ٹرین کا کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 70 روپے ہوگا، نئے کرایہ نامہ کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے لیے نئے کرایہ نامہ کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔
سمری میں اورنج لائن ٹرین کے کرائے بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اپنی سمری میں تجویز دی ہے کہ اورنج ٹرین کا کرایہ اسٹاپ کے لحاظ سے مقرر کیا جائے گا، ٹرین کا کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 70 روپے ہوگا، اورنج ٹرین کا کرایہ اسٹیج وائز ریشنلائز ہوگا، بتایا گیا ہے کہ پہلے اسٹاپ کا کرایہ 20 روپے اور آخری اسٹاپ کا کرایہ 70 روپے ہوگا، اورنج ٹرین کا کرایہ اسٹاپ کے لحاظ سے مقرر کیا جائے گا۔
دوسری جانب ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.67 فیصد اضافہ ہوا، جس کے باعث مہنگائی کی مجموعی شرح 15.21 پر پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، ایک ہفتے میں 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2489 تک پہنچ گئی، گھی کی قیمت میں10 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ اسی طرح ایک ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کمی آئی، پیاز کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی آئی ہے۔
مزید برآں وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمت اور فروخت کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی کی قیمت140روپے تک پہنچ گئی ہے، 90 سے 140 روپے فی کلو ہے، ملک کے مختلف حصوصی میں چینی کی قیمتیں مختلف ہیں۔ پشاور، کوئٹہ، خضدار، حیدرآباد، لاڑکانہ میں چینی 140 روپے فی کلو اور اسلام آباد 100 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ لاہور اور راولپنڈی میں فی کلو چینی 90 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

Tags: اورنج لائن ٹرینکرایہمہنگائی
sohail

sohail

Next Post

چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو پر لانے کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

الیکشن کمیشن نے این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق رپورٹ جاری کردی

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انتقال کر گئے

حکومتی منشا چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو لانے کی تھی مگر وزیر اعظم کو دھمکی ملی

خریداروں کیلئے افسوسناک خبر،سونے کی قیمت میں کتنے ہزار کا اضافہ ہو گیا، جانیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In