• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

سب کچھ اوکے ، سب کچھ اچھا کی رپورٹ 

by sohail
نومبر 12, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کو عوام تک آسان الفاظ میں پہنچایا جائے،عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومتی فلاحی کاموں سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے، عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی توجہ کا مرکز ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیاسی صورتحال، وزیراعظم کی عدالت میں پیشی سمیت انتخابی اصلاحات و دیگر امور سے متعلق بات چیت گئی۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے اپوزیشن کے سیاسی معاملات پر بات کرنے سے گریز کیا۔پورے اجلاس میں معیشت، مہنگائی اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات زیربحث رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ٹیم کو کہا کہ ویلفیئر کے کتنے کام ہورہے ہیں لیکن عوام تک کیوں نہیں پہنچایا جارہا، لوگوں کو آسان الفاظ میں بتائیں کہ حکومت ان کیلئے کیا اقدامات کررہی ہے۔
عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی توجہ کا مرکز ہونا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کوبھی نہ گھبرانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کل کے میچ میں پُراعتماد ٹیم جیسے ہی خوف میں مبتلا ہوئی تو بولنگ غلط ہونے لگی، میچ کے آخر میں ٹیم پریشر کو بہتر طریقے سے ہینڈل نہیں کرسکی، اگر قومی ٹیم آخر تک پراعتماد رہتی تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور حکومتی حکمت عملی سے متعلق بات چیت کی گئی۔اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کورونا کا بہادری سے مقابلہ کیا،پاکستان نے کمزور معیشت کے باوجود کورونا کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کا اہم ایجنڈا مہنگائی پر کنٹرول کرنا تھا، مہنگائی کے باعث امریکا جیسا ملک بھی شدید دباؤ کا شکار ہے، امریکا اور برطانیہ کی حکومتیں مہنگائی کی وجہ سے شدید مشکلات ہیں، دیگرملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت فروغ پار ہی ہے، مستری، پلمبرز، دکانداروں سمیت کئی طبقات کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، مہنگائی کے باوجوہ پٹرول کی کھپت 26 فیصد بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر بات کی گئی، وزیراعظم کے سپریم کورٹ میں پیش ہونے پر کورکمیٹی نے ستائش کی،عمران خان 30 منٹ کے نوٹس پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، نوازشریف کو جب سپریم کورٹ نے طلب کیا جتھہ لے کر گئے۔ فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں8 بچے بھوک سے ہلاک ہوئے لوگ بچے فروخت کرنے پرمجبور ہیں، عالمی دنیا اور مسلم ممالک افغانستان کی مدد کریں۔
فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان شفاف انتخابات کیلئے الیکٹورل نظام لانا چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات کے بعد دھاندلی کا شور نہیں مچےگا،اتحادیوں کو حق ہےکہ وہ شکوے شکایت کریں، اپوزیشن اپنی تجاویز لے آئے اس پر بھی بات کریں گے۔ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ کی گلیوں کا بھی نہیں پتہ، مولانا صاحب نے پہلے بھی اسلام آباد پر چڑھائی کی تو کیا ملا؟

Tags: سب کچھ اوکے ، سب کچھ اچھا کی رپورٹ عوام تک آسان الفاظ میں پہنچانے کی ہدایات
sohail

sohail

Next Post

گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کیلئے دن میں کتنی مرتبہ سوئی گیس فراہم کرنے کی تیاریاں ؟ تجویز پیش کر دی گئی

اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو سپورٹ کرتے تھک گئی،اگلے وزیر اعظم کیلئے کس نے امیدیں لگا لیں ؟ ہارون الرشید کا بڑا دعویٰ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اہم کیچ ڈراپ کرنے پر حسن علی کے والد کا رد عمل سامنے آگیا ، کیا کہہ دیا ؟ جانیں

پاکستانیوں کیلئے اب موٹروے پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر چالان سے بچنا ناممکن ہو گیا

سندھ حکومت کا صوبے میں 5 ہزار سکولوں کو بند کرنے کا اعلان، وجہ کیا بنی ؟ جانیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In