• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

آخر کیوں

by sohail
نومبر 26, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اور خوش قسمتی کسے کہتے ہیں؟
ویسے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزیروں نے بھی کیا خوب قسمت پائی ہے کہ بندے کو رشک آتا ہے۔ ابھی دیکھ لیں جب وزیراعظم خود بتا رہے ہیں کہ قوم ابھی مزید مہنگائی، بجلی، پٹرول گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے تیار رہے کیونکہ آئی ایم آیف نے جو پانچ شرائط رکھی تھیں انہیں پورا کرنا ہے اسی وقت اسلام آباد میں پٹرول پمپوں کے باہر طویل قطاریں گاڑیوں کی لگی ہوئی ہیں کیونکہ ہڑتال کی کال ہے۔ لوگ گھنٹوں سے قطاروں میں ذلیل ہورہے ہیں لیکن کسی کے ذہن میں یہ ایشو نہیں ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ انہیں اس بات کی فکر بھی نہیں ہے کہ نہ صرف پٹرول کی قیمت بڑھنے والی ہے بلکہ مل بھی نہیں رہا۔ وہ اس بات سے بھی اب لاپرواہ ہوچکے ہیں کہ گیس کی قیمیتوں میں 170 فیصد اضافے تک خدشہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ڈی اے پی کی بوری دس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ کسانوں کو بجلی کا ریٹ چھ روپے فی یونٹ کی بجائے اس وقت اٹھارہ روپے پڑ رہا ہے۔ گھریلو بجلی کا یونٹ چھبیس روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کوئی پرواہ نہیں۔ بلکہ پبلک اوکانٹس کمیٹی میں کئی انکشافات کیے گئے۔ ایک وفاقی وزیر نے سرائیکی علاقوں میں ایک نئی شوگر مل خرید لی ہے۔ یقینا جس ملک میں چینی ایک سوبیس روپے فی کلو مل رہی ہو اور بقول شہزاد اکبر اگر ایک روپیہ فی کلو قیمت بڑھے تو چینی مالکان کو پانچ ارب روپے کا فائدہ ہوتا ہے اور یہاں تو تین سال میں تقریبا سو روپے تک بھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا جب باون روپے فی کلو سے چینی ڈیرہ سو روپے تک پہنچ گئی۔ اب اندازہ کر لیں اس شوگر ملز کاروبار میں کتنا بڑا پرافٹ ہے اور کیسے راتوں رات لوگ ارب پتی بن گئے۔ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ چینی کا کاروبار چالیس پچاس خاندانوں کے قبضے میں ہے تو اس پر خواجہ آصف نے کہا چالیس پچاس نہں بلکہ پانچ دس خاندان ہیں۔ اب اندازہ کریں صرف پانچ دس خاندان اس چینی سے ان تین سالوں میں کتنا منافع یا کتنے ارب کما چکے ہیں۔ یہ تو ابھی کچھ بھی نہیں ہے بلکہ اس پبلک اکاونٹس میں ہی انکشاف کیا گیا کہ گاڑیاں بنانے والے بڑے بڑے ادارے اب عوام سے اربوں کما رہے ہیں ۔ ایک تو گاڑیوں کی قیمت بڑھ گئی تھی تو اوپر اون کے نام پر سات لاکھ روپے کا ریٹ چل رہا تھا۔ اب اندازہ کریں پہلے گاڑیوں کی قیمت بڑھائی گئی اور پھر پیسے لے کربنک میں رکھ کر اس پر پرافٹ کما رہے ہیں اور گاڑی بھی نہیں دی جارہی۔مطلب گاڑی پہلے لینی ہے تو سات لاکھ روپے ریٹ ہے۔ یہ سب باتیں پی اے سی میں بتائی گئیں۔
اور اگر کوئی نیا کار مینوفیچرنگ یونٹ باہر کی پارٹی لگانا چاہئے تو یہ تین چار طاقتور کاروں کی کمپمنی کے مالکان اکھٹے ہوجاتے ہیں اور اسے ملک سے نکال کر دم لیتے ہیں تاکہ مارکیٹ میں مقابلہ پیدا نہ ہو یا پھر کوئی کوالٹی چیز مارکیٹ میں کم قیمت پر دستیاب نہ ہو اور وہ جو ریٹ لگاتے، گھٹیا میٹریل سے گاڑیاں بناتے رہیں اور اس پر بھی اون وصول کرکے مزید پیسے کماتے رہیں۔
ڈالر ایک سو پچھتر سے اوپر چلا گیا ہے۔
اب جب عمران خان حکومت کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا تھا اس وقت ہی مریم نواز نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے معاملے کو اتنا طول دے دیا ہے اور روز ان کی پارٹی اس پر پریس کانفرنس کررہی ہے کہ سب چینل اور اینکرز اور حتی کہ عوام بھی بھول گئے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا حشر ہورہا ہے اور کیسے ان کی کھال اتاری جارہی ہے۔ گیس دیر سے منگوانے اور وہ بھی چار ڈالر پر خریدنے کی بجائے تیس ڈالر سے اوپر ریٹ پر خریدنے کو بھی لوگ بھول گئے ہیں۔ اور تو اور کابینہ کے ایک اجلاس میں شوکت ترین نے خود تسلیم کیا کہ چینی کے لیٹ ٹینڈر کرنے سے پاکستان کو اربوں روپے زیادہ کا نقصان ہوا کیونکہ ریٹ اوپر چلا گیا تھا۔ یہی کچھ گندم اور ایل این جی کی خریداری میں ہوا تھا جب وہاں بھی وقت پر کارگو نہ خریدنے کی وجہ سے اربوں کا نقصان ہوا۔ اگر دیکھا جائے تو پچھلے چند ماہ میں پاکستانی عوام کی جیب سے اربوں روپوں کا نقصان اس وجہ سے ہوا کہ دو تین وزیروں اور چند بیوروکریٹس نے وقت پر فیصلہ نہیں کیا یا پھر ای سی سی کے فیصلوں کے باوجود انہوں نے ٹینڈر جاری نہیں کیے۔ کچھ ٹینڈرز اگر جاری بھی کیے تو بھی انہیں کینسل کرنا پڑا اور یوں عالمی ریٹ اوپر گیا اور چند ہفتوں کے فرق سے قیمتیں کہاں کی کہاں پہنچ گئں۔ لیکن اس سے عمران خان اور ان کی کابینہ کے وزیروں اور ذمہ داروں کو کیا فرق پڑنا تھا کیونکہ یہ سب اربوں کی مہنگی چینی اور گندم کا نقصان پٹرول کی قیمت بڑھا کر پورا کر کیا گیا۔ یہ پہلی دفعہ نہیں ہورہا کہ بیٹھے بٹھائے نالائقی سستی یا یوں کہیں بے خوفی کی وجہ سے ایسے بڑے نقصان ہورہے ہیں۔
اور چھوڑیں ابھی وزیرداخلہ شیخ رشید کا اعتماد ملاحظہ فرمائیں۔ انہوں نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کی اور ان کی حس مزاح اور اعتماد آسمان کو چھو رہا تھا۔ ایسے ایسے شگوفے سنائے کہ بندہ حیران رہ جائے ۔ حالانکہ ایک دن قبل سینٹ کی داخلہ کمیٹی میں خاتون سینٹر نزہت صادق نے اپنے ایف ٹین سیکٹر گھر میں ہونے والی لرزہ خیز مسلح ڈکیٹی کی تفصیلات سنائی تھیں تو سب شاک میں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف ٹین میں ان کے گھر کے قریب ہی اب تک دس گھروں میں مسلح ڈاکے پڑ چکے تھے۔ انہیں یقین تھا کہ کبھی ان کے گھر بھی یہ ڈاکا پڑے گا۔ وہ اور ان کا خاوند ذہنی طورپر اس ڈاکے کے لیے تیار تھے اور گھر میں کچھ پیسے بھی رکھ چھوڑے تھے تاکہ جب ڈاکو گھر ائیں تو کچھ ان کے ہاتھ لگے ورنہ انہوں نے سن رکھا تھا کہ پیسے نہ ملنے پر ڈاکو گھر والوں کو مارنا شروع کردیتے ہیں۔
اب زرا اندازہ کریں یہ اسلام آباد کی ایک خاتون سینٹر سب کچھ سینٹ کمیٹی میں بتا رہی تھیں اور بتاتے بتاتے ان کی آواز بھرا گئی اور پوری کمیٹی صدمے کی حالت میں تھی۔
اسلام آباد میں روز کوئی نہ کوئی بڑی واردات ہورہی ہے۔ ڈاکے مارے جارہے ہیں۔ ایک نوجوان کو اسلام آباد کے مشہور سینٹورس مال سامنے گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور پھر اسے اتار کر اس کی نئی سوک گاڑی لے گئے۔ یہ سب کچھ اسلام آباد میں ہورہا ہے۔ اور شیخ رشید صحافیوں کو لطیفے سنا رہا ہے جب کہ کپتان حسب عادت قوم کو سمجھا رہا تھا کہ وہ عظیم کرکٹر کیسے بنا۔ کپتان نے سوچا ہوگا تیس سال انہیں ریٹائرڈ ہوئے گزر گئے شاید قوم بھول گئی ہوگی دوبارہ یاد دہانی کرا دوں۔ رہی سہی کسر مریم کی پریس کانفرنس نے پوری کر دی ہے کہ وزیراعظم ہاوس بیٹھ کر وہ کیسے میڈیا اشتہارات کنٹرول کرتی تھیں۔
بیس فیصد شرح مہنگائی کے ہاتھوں قوم اپنی کھال اترتی بھول کراڈیو ٹیپس میں مصروف ہے اور خان صاحب ہر روز اپنی عظمت کی کہانیاں سنا رہے ہیں کہ وہ عظیم کرکٹر کیسے بنے۔ حکمرانوں کی خوش قسمتی اور عوام کو بیوقوف بنانا اور کسے کہتے ہیں؟

sohail

sohail

Next Post

عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، PTA نے موبائل فون پر کال سستی کردی

مریم نواز، شاہد خاقان عباسی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سعودی عرب نے بھی میدان میں کودنے کی ٹھان لی ، کرکٹ ٹیم بنانے کا فیصلہ

کپتان کے اہم کھلاڑی اور وزیر نے استعفیٰ دیدیا ، وجہ بھی بتا دی

بیگ بیش لیگ کا تین پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ، معاہدے کی پیشکش کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In