• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 12, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش کی

by sohail
دسمبر 3, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کے برطانیہ میں انویسٹمنٹ کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین نے ان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور حکومت گرانے کی کوشش بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے برطانیہ میں انویسٹمنٹ کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر نے یہ بات گورنر پنجاب چودھری سرور کے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جب شوگر انڈسٹری کی آمدنی کی شفافیت سے متعلق دریافت کیا گیا تو جہانگیر ترین نے اپنا باغی گروپ بنا لیا۔ جہانگیر ترین نے احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب شروع کیا تو چوروں اور ڈاکوؤں نے بغاوت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ میں سرمایہ کاری کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ چور اور ڈاکو ضمانتیں کروا کر معمول کی زندگیاں بسر کرنے کے لیے واپس لوٹ آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایجوئیر روڈ اور پارک لین سابق پاکستانی حکمرانوں سے بھری ہوئی ہیں۔ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان سے بد دل نہ ہوں اور عوام کو صبر کا درس دیں۔صاحبزادہ جہانگیر نے وزرا اور مشیران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو صورتحال سے آگاہ کریں۔ خیال رہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور گذشتہ دنوں سے لندن میں موجود تھے ۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے لندن میں کئی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جبکہ لندن میں گورنر پنجاب چودھری سرور کے اعزاز میں کئی تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لندن میں قیام کے دوران ایک نیا پنڈورا باکس کھولا اور گذشتہ روز دئے گئے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نے چھ ارب ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا ہے، دو ارب ڈالر سالانہ ملیں گے جو امداد نہیں قرض ہوگا۔ لندن میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے۔

Tags: Jahangir Tareen
sohail

sohail

Next Post

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، اہم رہنما ن لیگ میں شامل

ڈیٹا تجزیے کے دوران کئی لوگوں کی ڈکلیئر نہ کی گئی 2 بیویاں سامنے آ گئیں

عمران خان کی پاکستان میں یورو 5 پٹرول لانے کی ہدایت

سانحہ سیالکوٹ! پاکستان کو دھچکا ،بڑے نقصان کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا

سیانحہ سیالکوٹ ، سری لنکن منیجر کو مرنے سے بچانے کیلئے ان کی ڈھال بن کر خود مار کھانے والا پاکستانی کون نکلا ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In