• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

سانحہ سیالکوٹ! پاکستان کو دھچکا ،بڑے نقصان کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا

by sohail
دسمبر 4, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سیالکوٹ میں ایک سری لنکن شہری کے انسانیت سوز قتل کے بعد سیالکوٹ میں کاروبار کرنے والی غیر ملکیوں کمپنیوں اور سرمایہ کاروں نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں مختلف فیکٹریوں کے ساتھ کام کرنے والے عالمی کمپنیوں نے سری لنکن مینجر پرانتھا کمار کے افسوسناک قتل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاری کو مزید جاری رکھنے اور سیالکوٹ میں موجود کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے سمیت معاہدوں کی تجدید نہ کرنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔
غیر ملکی کمپنیوں کے مالکان نے سری لنکن شہری کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے عدم برداشت کے واقعات نے پاکستانی کمپنیوں اور فیکٹریز کے ساتھ کام کرنے والی عالمی مارکیٹ میں خوف کی ایک لہر دوڑا دی ہے جس کے پیش نظر فی الوقت معاہدوں پر کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں نے معاہدوں کی تجدید کے معاملے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے اور آئندہ غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں کسی کمپنی کے ساتھ کام نہ کرنے یا اپنے ملازمین کو پاکستان نہ بھیجنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بڑی غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے معاہدوں کی تجدید نہ کی گئی تو پھر چھوٹی کمپنیوں کی جانب سے بھی ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس کی وجہ سے سیالکوٹ میں صنعت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ کچھ کمپنیوں نے تو سیالکوٹ میں فیکٹریز اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکن شہری کے بہیمانہ قتل اور غیر ملکیوں کمپنیوں کے تحفظات کے اظہار کے بعد سیالکوٹ کے تاجروں اور کاروباری افراد میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سیالکوٹ میں مختلف کمپنیوں کے مالکان اور کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ اگر اس واقعہ کے بعد غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان آنے سے صاف انکار کر دیا تو ہمیں معاشی طور پر شدید نقصان پہنچے گا ، یہی نہیں عالمی مارکیٹ سے کوئی بھی ہمارے ساتھ کام کرنے کے لیے ہرگز تیار نہیں ہو گا۔ سیالکوٹ کی کاروباری انڈسٹری نے حکومت سے سری لنکن مینجر کے بہیمانہ اور پُر تشدد قتل کے ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Tags: سانحہسیالکوٹ
sohail

sohail

Next Post

سیانحہ سیالکوٹ ، سری لنکن منیجر کو مرنے سے بچانے کیلئے ان کی ڈھال بن کر خود مار کھانے والا پاکستانی کون نکلا ؟

معمولی تلخ کلامی ، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا

لاہور:این اے 133 میں ضمنی الیکشن کا معرکہ، پولنگ کا عمل جاری، جیت کس کی ہوگی ؟

سانحہ سیالکوٹ ! سری لنکن شہری کی ڈیڈ باڈی بارے تفصیلات سامنے آگئیں

سانحہ سیالکوٹ ! مشتعل ہجوم سری لنکن شہری کو قتل کر رہا تھاتو اسی دوران پولیس اہلکار وہاں کیا کام کر رہے تھے ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In