اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی گارمنٹ فیکٹری میں ہجوم کے ہاتھوں قتل اور جلائے گئے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بہادری کے اس مظاہرے پر انہیں تمغہ شجاعت دیا جائے گا۔ اتوار کے روز سیالکوٹ واقعہ سے متعلق ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’قوم کی طرف سے میں ملک عدنان کی جرات اور بہادری پر انہیں سلام ہے۔ جنہوں نے پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی پوری کوشش کی اور ایسا کرتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کی۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اعلان کیا کہ انہیں (ملک عدنان) تمغہ شجاعت دیا جائے گا۔
True. Braveheart Malik Adnan is a real hero who turns out to be more brave than the whole state, its shallow rulers and Security Czars who instead of fighting the monster preferred to surrender. But he preferred to risk his life to save one. https://t.co/lNqQsPaXaZ
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) December 5, 2021
پنجاب حکومت کے ترجمان نے اتوار کو میڈیا کو بتایا کہ ہجوم کے ہاتھوں سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کی میت کل پیر کو صبح دس بجے پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے کولمبو بھجوائی جائے گی۔ اسلام آباد اور کولمبو میں دونوں ممالک کے ہائی کمشنز کے حکام نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ اتوار کے روز سری لنکا کی وزارت خارجہ کے ترجمان سوگیشوارا گنرتنے نے عرب نیوز کو بتایا کہ ہم کولمبو میں پاکستانی ہائی کمشن کی مدد سے پریانتھا کمارا کی میت لانے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ’کولمبو ایئرپورٹ پر مرنے والے کے قریبی رشتہ دار میت وصول کریں گے۔‘ کولمبو میں پاکستانی ہائی کمشن کی پریس آفسیر کلثوم جیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ کمارا کی میت چھ دسمبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لائی جائے گی۔ اسلام آباد میں سری لنکا کے قونصلر ایڈمنسٹریشن کیمیرا مناسنگھے کے مطابق کمارا کے خاندان والے میت لینے پاکستان نہیں جائیں گے بلکہ یہ معاملات لنکن ہائی کمشن دیکھ رہا ہے۔ قبل ازیں سنیچر کو سیالکوٹ میں مقامی تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ پولیس نے 200 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
اتوار کے روز پنجاب پولیس کے آفیشل ہینڈل سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا تھا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں واقعے کی مرکزی ملزمان بھی شامل ہیں۔