• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عمران خان کا پریانتھاکمارا کی فیملی کو ہمیشہ کیلئے ہر ماہ تنخواہ دینے کا اعلان

by sohail
دسمبر 7, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنجہانی پریانتھاکمارا کی فیملی کو ہمیشہ کیلئے ہر ماہ تنخواہ دیں گے، سیالکوٹ کی تاجربرادری نے ایک لاکھ ڈالر اکٹھے کیے وہ پریانتھا کی فیملی کو بھجوائیں گے۔ انہوں نے آنجہانی پریانتھا کمارا کی تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقی قوت جسمانی قوت سے بہت طاقتور ہوتی ہے، انشاء اللہ مجھے امید ہے یوتھ ملک عدنان کو دیکھے گی اور یاد کرے گی کہ ایک انسان تھا جو حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوا،میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے جنہوں نے دین کو استعمال کیا، خاص طور پر رحمت اللعالمین ﷺ کے نام پر ظلم کیا ان کو نہیں چھوڑنا ، ایک وہ انسان جس کو اللہ نے رحمت اللعالمین ﷺ کا خطاب دیا، وہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے تھے، پیارے رسول ﷺ نے پہلے قبیلوں اور نسانوں کو اکٹھا کیا، 10سالوں میں 1400لوگ مرے تھے اور پورے عرب پر چھا گئے تھے۔ پیارے رسول ﷺ محبت کا پیغام لے کر آئے تھے، انسانیت اور انصاف کا پیغام دیا، یہی دوچیزیں انسان کو جانوروں سے فرق کرتی ہیں۔ انسانوں کے معاشرے میں انسانیت ہوتی ہے، جانوروں کے معاشرے میں کمزوروں کی کوئی قدر نہیں ہوتی، پیارے رسول ﷺ نے پہلی فلاحی ریاست بنائی تھی۔ ہم یہاں تماشا دیکھ رہے ہیں کہ لوگ اپنے آپ کو دین کے نام پر جلا رہے ہیں، لوگوں کو مار رہے ہیں، خاص طور پر پیارے رسول ﷺ کا نام استعمال کرکے یہ کرتا ہے ، ایک بندے پر الزام لگا دیتے ہیں، وہ جیل میں چلا جاتا ہے، کوئی جج فیصلہ نہیں دیتا، یہ کیسا انصاف ہے کہ خود ہی جج بن گئے اور اس کو قتل کردیتے ہیں، سب سے بڑی بات وکیل ہی سامنے نہیں آتے، ججز نے کہا ہم کیس نہیں سنتے تو کون اس کو دفاع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد پوری قوم میں غصہ آیا اور پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ جیت لی ، آج پورا پاکستان فیصلہ کرلیا ہے ہم نے اب اس طرح کے واقعات نہیں ہونے دینے۔آنجہانی پریانتھاکمارا کی فیملی کو ہمیشہ کیلئے ہر ماہ تنخواہ دیں گے، سیالکوٹ کی تاجربرادری نے ایک لاکھ ڈالراکٹھے کیے وہ ان کی فیملی کو بھجوائیں گے۔

sohail

sohail

Next Post

پاکستان کے اہم شہر میں ٹرین ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے چلا گیا

مسلم لیگ ن کا وزیراعظم عمران خان کو نااہل کروانے کا منصوبہ

شوکت صدیقی فوج کیخلاف تقریر کرتے توپتا چل جاتا انکا کتنا زور ہے؟ جسٹس عمرعطابندیال کے ریمارکس

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، اہم شخصیت نے کپتان کو الوداع کہہ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

بہت سے لوگوں نے پاکستان کیخلاف سیریز منسوخ کرنے کی درخواست کی: بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ چیف کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In