• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاکستان کے اہم شہر میں ٹرین ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے چلا گیا

by sohail
دسمبر 7, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹرین روک کر دہی لینے جانے والا ڈرائیور معطل۔ ڈرائیور کی حرکت پر محکمہ ریلوے کو سخت تنقید کا سامنا، وزیر ریلوے نے نوٹس لیتے ہوئے ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر دیا۔ ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے قریب ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں پاکستان ریلوے کی ایک ٹرین کا ڈرائیور چلتی ٹرین روک کر دہی خریدنے چلا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لاہور ڈویژن میں کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ اپنی نوعیت کے اس عجیب و غریب واقعے کی تفصیلات سے متعلق بتایا گیا ہے کہ انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی خریدنے کے لیے بازار گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کے بعد وزیر ریلوے اعظم سواتی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر دیا ہے۔
وزیر ریلوے کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے گزشتہ روزسوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو جس میں ٹرین ڈرائیورکو ٹرین اپنے ذاتی مقاصد کے لیے روکے رکھتے دیکھا گیا اس پر نوٹس لے لیا ہے۔ ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ وزیر ریلوے نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرنے کےاحکامات جاری کردیے ہیں۔
ٹوئیٹر پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ بھی کوئی ایسا واقعہ پیش آیا تو ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے قومی امانت ہے اس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ ڈرائیور کی حرکت پر محکمہ ریلوے کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے عملے کو نظم و ضبط کا پابند نہیں رکھ سکا ہے۔

Tags: ریلوے اسٹیشن
sohail

sohail

Next Post

مسلم لیگ ن کا وزیراعظم عمران خان کو نااہل کروانے کا منصوبہ

شوکت صدیقی فوج کیخلاف تقریر کرتے توپتا چل جاتا انکا کتنا زور ہے؟ جسٹس عمرعطابندیال کے ریمارکس

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، اہم شخصیت نے کپتان کو الوداع کہہ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

بہت سے لوگوں نے پاکستان کیخلاف سیریز منسوخ کرنے کی درخواست کی: بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ چیف کا انکشاف

دنیا کی 100 با اثر خواتین میں 2 پاکستانی خواتین بھی شامل ، ایک تو ملالہ یوسفزئی ، دوسری کون ہیں ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In