• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

دنیا کی 100 با اثر خواتین میں 2 پاکستانی خواتین بھی شامل ، ایک تو ملالہ یوسفزئی ، دوسری کون ہیں ؟

by sohail
دسمبر 7, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )2021 ءمیں دنیا کی100 بااثر ترین خواتین کی فہرست میں پاکستان کی دو خواتین بھی شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی جانب سے ترتیب کی گئی اس فہرست میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور ڈس ایبلٹی لیڈر عابیا اکرم کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم سماجی کارکن ہیں جو سماجی تنظیم ملالہ فنڈ کی بانی بھی ہیں۔ دوسری جانب عابیا اکرم جسمانی طور پر معذور لیکن بہت ہی باہمت خاتون ہیں، وہ 1997ء سے طالبہ سپیشل ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام کے آغاز سے جسمانی معذوری سے متعلق تحریک میں سرگرم ہیں، وہ پاکستان سے دولت مشترکہ کے کامن ویلتھ ینگ ڈس ایبلڈ فورم کے لیے نامزد کی جانے والی پہلی رابطہ کار ہیں جبکہ نیشنل فورم آف ویمن ود ڈس ایبلٹی کی بانی بھی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی اس فہرست میں افغانستان کی 50 خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سال 100 خواتین میں ایسی شخصیات کی خدمات کو اجاگر کیا جارہا ہے جنہوں نے مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور زندگی کو دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری طرف عابیہ اکرم نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں معذور افراد کو گناہوں کی سزا، آزمائش یا اللہ لوگ سمجھا جاتا ہے،ان دونوں صورتوں میں انھیں گھروں میں عمر قید کی سزا سنا دی جاتی ہے اور انھیں معاشرے میں شامل نہیں کیا جاتا،اگر کوئی شخص کسی قسم کی معذوری کا شکار ہے تو انھیں خود کو منوانے کے لیے تقریباً ہر دن ہی جدوجہد کرنا پڑتی ہے اور انھیں خود بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا،معذور افراد کو لے کر لوگوں کے رویے بہت مختلف ہوتے ہیں، لوگوں کو لگتا ہے کہ معذور افراد کچھ نہیں کر سکتے، یہ باہر جا کر کیسے پڑھ سکتے ہیں،لوگوں کے دماغ میں میرے بارے میں بھی ایسی ہی رائے تھی، اس سوچ کو بدلنے کے لیے مجھے بہت جدوجہد کرنا پڑی۔انہوں نےکہاکہ اگر کوئی معذور فرد باہر جاتا ہے تو اسے اوپر لانے کے لیے چار پانچ لوگوں کی مدد درکار ہوتی ہے،ہم سیڑھیاں تو بنا دیتے ہیں لیکن ریمپ نہیں بناتے اور پھر کہا جاتا ہے کہ بے چارے معذود لوگ، قوت سماعت سے محروم افراد کے لیے ہسپتالوں میں سائن لینگوئج (اشاروں کی زبان) سمجھنے والا کوئی نہیں۔عابیہ اکرم کا کہنا تھا کہ معذوری کو اپنے اوپر سوار کر کے اسے کوئی مجبوری نہ سمجھیں، اپنی ڈس ایبلٹی کو قبول کریں، اسے اپنی طاقت بنائیں اور پھر سوچیں کہ آپ معاشرے کے دوسرے لوگوں کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ کس طرح آپ مثبت انداز میں سوسائٹی کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں؟

Tags: دنیاملالہ یوسفزئی
sohail

sohail

Next Post

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عابد علی کیساتھ بلیاں کیسے مانوس ہیں ؟

بنگلہ دیش خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح ، پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اہلیہ سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں چل بسے

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

24 سے 48 گھنٹوں کے نوٹس پر قرضہ واپس ، سعودی عرب نے پاکستان کو قرضہ کن سخت شرائط پر دیا ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In