• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اہلیہ سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں چل بسے

by sohail
دسمبر 8, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔بھارتی فضائیہ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت سمیت 9 افراد اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ جنرل بپن راوت بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع نیلا گیری میں واقعے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے جار ہے تھے کہ کونور کے قریب ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔بھارتی فضائیہ نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 13 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔اس سے قبل بھارتی فوج کے لیفٹننٹ جنرل (ر) ایچ ایس پناگ نے ٹوئٹ میں دعوی کیا تھا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کل پارلیمنٹ میں واقعے کے حوالے سے بیان دیں گے۔علاوہ ازیں بھارتی ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے تھے لیکن مودی سرکار نے انہیں بھارت کی مسلح افواج کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا۔

Tags: Gen Bippin Rawatانڈیابپن راوت
sohail

sohail

Next Post

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

24 سے 48 گھنٹوں کے نوٹس پر قرضہ واپس ، سعودی عرب نے پاکستان کو قرضہ کن سخت شرائط پر دیا ؟

سابق قائم مقام صدر پاکستان کو معروف بنک نے کریڈٹ کارڈ دینے انکارکر دیا ، وجہ کیا بنی ؟ حیران کن خبر

نیب کی اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کو ڈکٹیشن، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو ڈائریکٹر کا عہدہ کیوں نہیں مل سکتا

سول بیوروکریسی اور ملٹری میں مراعات کا فرق ، گریڈ ایک مراعات مختلف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In