• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

الیکشن ٹربیونل نے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا

by sohail
دسمبر 9, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن ٹربیونل نے مشیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے امیدوار کو خیبر پختونخوا سے سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے مشیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے امیدوار کو خیبر پختونخوا سے سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے مشیر خزانہ کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف دائر اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کے خالی نشست پر انتخابات کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار امیر زادہ نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے امید وار امیر زادہ نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو الیکٹورل رول جمع ہے وہ بھی سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ شوکت ترین مردان کے ووٹر ہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن لڑسکتے ہیں لہٰذا شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے مشیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے دستخط کے بعد ٹکٹ جاری کیا۔ شوکت ترین خیبر پختونخواہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے۔ جس کے لیے مشیر خزانہ کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین ‏دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کی جمع کروانے کی کل آخری تاریخ ہے اور شوکت ترین کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جب کہ سینٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ نے سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخواہ کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔

sohail

sohail

Next Post

سیالکوٹ سانحہ ، ملزموں کا فرانزک مکمل ، 140 میں سے کتنے افراد سری لنکن منیجر کے قتل میں ملوث نکلے ؟

وزیراعظم سے پہلے ن لیگ نے گرین لائن کا علامتی افتتاح کردیا،کراچی میں ن لیگ اور رینجرز آمنے سامنے

کپتان حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی گرا دی ، بجلی کے بلوں میں فی یونٹ پونے 5 روپے اضافے کی خبر

عمران خان نے بڑا رسک لے لیا،بائیڈن کو چٹا انکار

رواں سال صرف سندھ میں 200 سے زائد خواتین ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In