• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حلیم عادل اور ارباب غلام رحیم میں تلخ کلامی، وزیراعظم کو مداخلت کرنی پڑی

by sohail
دسمبر 10, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) حلیم عادل اور ارباب غلام رحیم میں تلخ کلامی، وزیراعظم کو مداخلت کرنی پڑی، گورنر ہاؤس میں سندھ کے معاملات پر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے مختصر دورہ کراچی میں گورنر ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور سندھ ارباب غلام رحیم شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارباب غلام رحیم نے گورنر سندھ کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے اور کہا کہ ہمارے لوگوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں ہورہی ہیں، گورنر سندھ اپنا کردار ادا نہیں کرتے۔ ارباب رحیم کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ سے سوال کیا تو گورنر سندھ نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو آگےکردیا۔ ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ نے ارباب غلام رحیم کے الزامات کو رد کردیا اور کہا کہ ارباب غلام رحیم معاون خصوصی ہونے اور مراعات کے مزے لے رہے ہیں، یہ اسلام آباد میں ہوتے ہیں انہیں سندھ کے معاملات کا علم نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف سندھ کے علاقائی صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس۔
ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال اور ترقیاتی سکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔

pic.twitter.com/eTCbdwE0AV

— PTI (@PTIofficial) December 10, 2021
ذرائع کے مطابق اس کے بعد حلیم عادل شیخ اور ارباب غلام رحیم کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور وزیر اعظم عمران خان کو ماحول بہتر کرنے کیلئے مداخلت کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد گورنرسندھ سمیت سب کو باہربھیج دیا گیا اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سے وزیراعظم نے اکیلے میں گفتگو کی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح کرنے آئے تھے۔

Tags: Arbab Gulam Raheemhaleem Adil Sheikh
sohail

sohail

Next Post

نشان حیدر پانے والے شیر دل بیٹے راشد منہاس کی والدہ انتقال کر گئیں

سعودی دارالحکومت میں سلمان خان اور شلپا شیٹی کا کنسرٹ، ہزاروں افراد کی شرکت، عوام کی شدید تنقید

بالی وڈ اداکارہ سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہندی سکھانے لگیں

پاکستان 7 بڑے خطرات میں گھر گیا،سیکیورٹی اداروں کی تہلکہ خیز رپورٹ

وہ وقت جب حالات سے تنگ روسی صدر ولادی میر پیوٹن ٹیکسی چلانے پر مجبور ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In