اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا میوزک کنسرٹ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سلمان خان گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکاراؤں اور اداکاروں کے ہمراہ سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ بالی وڈ اسٹار نے گزشتہ شب ریاض کے سیاحتی و تفریحی مقام بولیورڈ ریاض سٹی میں میوزک کنسرٹ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کنسرٹ میں سلمان خان کے علاوہ شلپا شیٹی اور دیگر نے مختلف گانوں پرپرفارم کیا۔ اس موقع پر سلمان خان کا مداحوں کو کہنا تھاکہ ایسے شوز اب ہوتے رہیں گے، خوش رہیں اور خیال رکھیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سعودیہ میں سب پیار محبت سے رہیں اور محنت سے کام کریں، اگلی بار پھر سے ملاقات ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں بالی وڈ اداکاروں اور اداکارائوں کے کنسرٹ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایاجا رہا ہے اور اسے قرب قیامت کے آثار کہا جا رہا ہے ۔
لحظات الحماس عالية .. وفرحة الجمهور في #بوليفارد_بلس فوق الوصف 😎
— موسم الرياض | Riyadh Season (@RiyadhSeason) December 10, 2021
مع النجم سلمان خان ونجوم DA-BANGG اللي بيصنعون ليلة ما تشبه أي ليلة 🕺🔥#موسم_الرياض pic.twitter.com/61wPfuEL9v
In ending bhaijn salman Khan promised to Riyadh ppl and fans I am coming next year Inshallah…this statement by megastar salman Khan and also given beautiful msg to Indian ppl who working here…so salman Khan will again in Riyadh next year sure.. #SalmanKhanInSaudiArabia pic.twitter.com/AUKMCu28lt
— BeingAli (@ErNoushadAli) December 11, 2021