• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

وہ وقت جب حالات سے تنگ روسی صدر ولادی میر پیوٹن ٹیکسی چلانے پر مجبور ہوگئے

by sohail
دسمبر 13, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) روس کے صدر ولادی میر پوتن نے انکشاف کیا ہے کہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد اپنی ضرویات زندگی کو پورا کرنے کے لیے وہ ٹیکسی چلانے پر مجبور ہو گئے تھے۔ یو ایس ایس آر کے ٹوٹنے پر پہلے بھی افسوس کا اظہار کرنے والے سوویت یونین کی خفیہ ایجنسی ’کے جی بی‘ کے سابق ایجنٹ پوتن نے کہا ہے کہ تین دہائیاں قبل یونین کا شیرازہ بکھرنے کا واقعہ زیادہ تر روسی شہریوں کے لیے ایک ’المیہ‘ ہے

۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی صدر کا یہ بیان سرکاری خبر رساں ادارے ’آر آئی اے نووستی‘ نے براڈکاسٹر ’چینل ون‘ کی آنے والی فلم ’رشیا: ریسینٹ ہسٹری‘ کے اقتباس سے لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پوتن کا کہنا تھا: ’آخر سوویت یونین کا خاتمہ کیا ہے؟ یہ سوویت یونین کے نام سے اصل میں تاریخی روس کا انہدام ہے۔‘ خود کو سوویت یونین کا ایک وفادار خادم قرار دینے والے پوتن اس کے انہدام سے مایوس ہو گئے تھے۔ انہوں نے سوویت یونین کے خاتمے کو ’20 ویں صدی کا سب سے بڑا جغرافیائی اور سیاسی المیہ‘ قرار دیا۔

پوتن سوویت یونین سے علیحدہ ہونے والی ریاستوں کے مغرب کے فوجی اتحاد میں شمولیت کے بارے میں حساس ہیں۔روس نے رواں ہفتے ہی نیٹو سے اتحاد میں جارجیا اور یوکرین کی شمولیت کے 2008 کے فیصلے کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یونین کا خاتمہ اپنے ساتھ شدید معاشی عدم استحکام کا دور لایا تھا جس نے بہت سے روسیوں کو غربت میں دھکیل دیا تھا۔ نیوز ایجنسی نے دستاویزی فلم کے اقتباسات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پوتن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یونین کے ٹوٹنے کے بعد پیدا ہونے والے معاشی بحران کے دوران اپنی آمدنی میں اضافے کے لیے کبھی کبھار بطور ٹیکسی ڈرائیور کام کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایک پرائیویٹ ڈرائیور کے طور پر گاڑی کے ذریعے اضافی پیسے کمانے کے بارے میں بات کرنا ناخوشگوار ہے لیکن بدقسمتی سے، ایسا ہی ہوا۔‘ روس سوویت یونین کا مرکز تھا جس سے مغرب میں بالٹک سے لے کر وسطی ایشیا تک 15 رپبلک ممالک نے جنم لیا۔ سال 1991 میں معاشی مشکلات کی وجہ سے سوویت یونین منہدم ہو گیا تھا اور روس ایک آزاد ملک کے طور پر وجود میں آیا تھا۔

Tags: ولادی میر پیوٹن
sohail

sohail

Next Post

سیالکوٹ واقعہ ! گرفتار ملزمان بارے بڑی خبر

ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان بات چیت

اسلام آباد میں کنسرٹ کے دوران خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ

الیکشن جب بھی ہوں ہمارے وزیراعظم کے امیدوار۔۔۔! شاہد خاقان عباسی نے کس کا نام لے دیا ؟ جانیں

اہم ملکی راز بیچنے کا الزام، اسلام آ باد سے پولیس افسر گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In