اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انتخابات جب بھی ہوں ہمارے وزیراعظم کے اُمیدوار شہباز شریف ہی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہ خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات میں وزیراعظم کے اُمیدوار سے متعلق اظہار خیال کیا اورکہا کہ مریم نواز وزیراعظم کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں وہ الیکشن نہیں لڑ سکتیں اور عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے ،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وہی ہمارے امیدوار ہوں گے۔