• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عمران خان کی حکومت نے گذشتہ تین سال میں چین کو سخت ناراض اور بدگمان کر دیا ، سلیم صافی

by sohail
دسمبر 14, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے پاک چین تعلقات سے متعلق اپنے حالیہ کالم میں بیان کیا۔ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت یا سیاست کو نہیں بلکہ پاکستانی ریاست کو خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت صرف سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست کو درپیش سب سے بڑا خطرہ تباہ ہوتی معیشت کا ہے۔
عمران خان اور اُن کے وزرا کچھ بھی کہیں، عملاً اب معیشت کا کنٹرول ان کے ہاتھ میں رہا ہی نہیں۔ پاک چین تعلقات پر بات کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ چین نے ہمارے سامنے کوئی لکیر نہیں کھینچی لیکن امریکہ کے تیور بتارہے ہیں کہ وہ بہت جلد پاکستان کے سامنے چین اورسی پیک کے حوالے سے لکیر کھینچ دے گا۔
یوں چین کے ساتھ جاکر امریکہ کو ناراض کرنے کی بھی ایک قیمت ہے اور امریکہ کے ساتھ جاکر چین کو چھوڑنے کی قیمت اس سے کئی گنا بڑی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے گذشتہ تین سال میں چین کو حددرجہ ناراض اور بدگمان کردیا ہے۔ سی پیک پر کام عملاً رک گیا ہے۔ چین موجودہ سیٹ اپ کے ساتھ بس وقت گزار رہا ہے۔ اس دوران اسٹیبلشمنٹ نے چین کو راضی کرنے کا ٹاسک عمران خان کو سونپا تھا اور امریکہ کو راضی کرنے کی ذمہ داری خود اٹھائی تھی۔ سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان نے چین کے اعتماد کو تو رتی بھر بحال نہیں کیا لیکن اس چکر میں طالبان سے متعلق ایسے الٹے سیدھے بیانات دئیے کہ اسٹیبلشمنٹ کے امریکہ کو راضی کرنے کے کام کو بھی مشکل بنا دیا۔
اس تناظر میں یہ پاکستان کی سفارتی تاریخ کا ایک مشکل اور دور رس نتائج کا حامل فیصلہ ہوگا جو اس ریاست کے مستقبل میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے کہ جہاں کھیل کے قواعد و ضوابط معلوم نہیں اور کل کے بارے میں کوئی تجزیہ یا پیشگوئی نہیں کی جاسکتی لیکن میرا اندازہ یہ ہے کہ ریاست کو بچانے کے لئے اب خارجی، معاشی اور داخلی محاذ پر ان مشکل مگر ناگزیر فیصلوں کے سوا اب کوئی راستہ نہیں بچا اور ظاہر ہے کہ ان مشکل فیصلوں کے لئے اب سیاسی محاذ پر بھی کوئی نہ کوئی بڑا اور مشکل فیصلہ کرنا ہوگا۔باقی مرضی ہے، مرضی چلانے والوں کی۔

Tags: چین
sohail

sohail

Next Post

سستی گیس کے عادی لوگوں کو عادتیں بدلنا ہوں گی کیونکہ تھوڑے ہی عرصے میں ۔۔! فواد چوہدری نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

راولپنڈی : اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس پرعام تعطیل کا اعلان

بنی گالا کے رہائشی اخراجات جہانگیر ترین چلاتے ہیں ، جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد کے بیان پر جہانگیر ترین کا بیان بھی سامنے آگیا

کپتان حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کر دی، نوٹیفیکیشن جاری

آفتاب اقبال کے پروگرام کے مشہور کردار پروفیسر باغی انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In