اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے ۔ پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 137 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے ۔آج مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔