اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے پانچ روز قبل سرکاری افسر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملز م محمد سعید نے ایف نائن پارک میں سیر کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کنسلٹنٹ محمد سہیل کوتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم نے دوران تفتیش اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ملزم کا کہنا ہے کہ سیرکے دوران اس نے اس افسر کو دیکھا تو اسے اس میں ایک شیطان نظر آیا۔ اس نظارے کے بعد ملزم نے لکڑی کی ایک چھڑی سے افسر کو اس بری طرح پیٹا کہ اس کی دونوں آنکھیں ضائع ہوگئیں۔