• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

کرائسٹ چرچ واقعہ: پاکستانی شہید نعیم رشید کیلئے حکومت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان

by sohail
دسمبر 16, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) نیوزی لینڈ میں مارچ 2019 میں مسجد پر حملے کے دوران اپنی جان پر کھیل کر دوسروں کو بچانے کے لیے پاکستانی نژاد نعیم راشد اور افغان نژاد عبدالعزیز کو بہادری کے اعلیٰ ترین اعزاز ‘نیوزی لینڈ کراس’ سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈرا آرڈرن کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ وکٹوریہ کراس کے برابر ہے جو نیوزی لینڈ کا اعلی ترین سول ایوارڈ ہے، انہوں نے کہا کہ ان شہریوں نے جس جرات کا مظاہرہ کیا وہ بے لوث اور قابل تعریف تھا، اس دن ان کی بہادری کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں اور مشکور ہیں۔ جسینڈرا آرڈرن نے کہا کہ اگر اس دن یہ لوگ بہادری سے کام نہ لیتے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مدد نہ کرتے تو شاید ہم کہیں زیادہ جانیں کھو دیتے۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈ آرڈرن کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمغہ اس سے قبل اب تک صرف دو بار دیا گیا ہے، اور یہ نیوزی لینڈ کے اعلی ترین فوجی اعزاز وکٹوریا کراس کا غیر عسکری مساوی اعزاز ہے۔ اس کے علاوہ مزید آٹھ افراد بشمول دو پولیس افسران کو بھی بہادری کے تمغے دیےے گئے ہیں جنہوں نے بندوق بردار حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ کو اس وقت پکڑا تھا جب وہ ایک کار میں جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ یاد رہے کہ 2019 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد میں موجود افراد پرسفید فام نسل پرست دہشت گرد نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 51 افراد شہید اور 40 سے زائد ہو گئے تھے۔
نیم خود کار ہتھیاروں سے لیس ٹیرنٹ نے سب سے پہلے کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں جمعے کے نمازیوں پر حملہ کیا اور اس کے بعد وہ لِن ووڈ کی عبادت گاہ پہنچا اور جاتے جاتے قتل عام کے مناظر کو لائیو اسٹریم کرتا رہا، مسلح حملہ آور کا نشانہ بننے والے تمام مسلمان تھے اور ان میں بچے، عورتیں اور بوڑھے شامل تھے۔ ٹیرنٹ نے جس وقت حملہ کیا اس وقت نعیم راشد مسجد النور میں تھے، کندھے میں گولی لگنے کے باوجود انہووں نے ٹیرنٹ کو گراکر اسے غیر مسلح کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران ٹیرنٹ نے راشد کو گولی ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوئے، بعد میں ملزم ٹیرنٹ نے ان کے بیٹے طلحہ کو شہید کیا، لیکن حملہ آور کی توجہ ہٹانے کا سبب بننے والے راشد کے اقدامات نے کئی لوگوں کو جان بچانے کے لیے فرار ہونے کا موقع فراہم کردیا تھا۔

Tags: نعیم رشیدنیوزی لینڈنیوزی لینڈ کراس
sohail

sohail

Next Post

حکومت کا 3 روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان ، سوموار کی چھٹی کا امکان

سابق وزیر اعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کی حالت تشویشناک ، ہسپتال داخل

برطانوی خاتون کرکٹر سارہ ٹیلر ، محمد رضوان کی مداح نکلیں

شہباز شریف کو وزیر اعظم کا امیدوار قرار دینے والے شاہد خاقان کون ہوتے ہیں ؟

جہانگیر ترین کی جانب سے کپتان کا گھر چلانے کیلئے بھاری رقوم دیے جانے کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In