اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد میں عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران سٹیج کے بالکل قریب خاتون سے بدتمیزی ، گلوکار کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا کنسرٹ تھا جس میں اسٹیج کے بالکل قریب ایک خاتون سے سخت بدتمیزی کی گئی اور انہیں وہاں موجود لڑکوں کی جانب سے ہراساں کیا گیا جس پر عاطف اسلم نے اس خاتون کو اسٹیج پر بلا کر تسلی دی اور اور کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے ۔
خاتون کی جانب سے بنعد میں عاطف اسلم سے انتظامیہ کیخلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی گئی اور جس پر عاطف کا کہنا تھا کہ ہم نے اس وقت کنسرٹ کو منسوخ کرکے وہاں موجود فیملیز کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آنے سے بچالیا ۔ سوشل میڈیا پر عاطف کے اس قدم کو خوب سراہا جا رہا ہے ۔Someone misbehaved with a girl from crowd and she came to Atif Aslam and he left the concert ❤️. Respect👏#AtifAslam #TastePlus pic.twitter.com/IioJyOGoJC
— Bengali Fan Of Atif Aslam (@EmonAadeez) December 12, 2021
Dm’ed #AtifAslam regarding the Taste Plus event and this is what he replied. 😭❤️ pic.twitter.com/SW0uEQDQkH
— Jamal Ansari (@RealJamalAnsari) December 10, 2021