• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پی ٹی آئی حکومت کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سبکی کا سامنا کرنا پڑگیا

by sohail
دسمبر 22, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(عمران مگھرانہ) قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا۔تلاوت،نعت اور قومی ترانے کے بعداسپیکر اسد قیصر نے اجلاس کی کاروائی وقفہ سوالات سے چلانے کی کوشش کی تو اپوزیشن ارکان اسمبلی نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کے لیے مائیک مانگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پہلے وقفہ سوالات ہو جائے اس کے بعد پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کا موقع دوں گا۔ اپوزیشن ارکان اسمبلی نے اسپیکر اسد قیصر کی ایک نہ سنی اور مسلسل پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کا مطالبہ کرتے رہے۔جس پر مجبور ہو کر اسپیکر اسد قیصر نے سید نوید قمر کو بولنے کا موقع فراہم کر دیا۔

سید نوید قمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وقفہ سوالات اہم ہوتا ہے، مگر کئی سوالات کے جوابات ہی نہیں آئے۔ملک میں گیس کی قلت ہے، حکومت بے حسی کے ساتھ بیٹھی ہے۔حکومتی ایم این اے نے کراچی میں گیس کی عدم فراہمی پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا رکھا ہے۔کراچی میں گیس کے پریشر اور گیس کی عدم فراہمی پر حکومتی ایم این اے فہیم خان کاتوجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈا میں شامل تھا۔

سید نوید قمر نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کی تضحیک ہو رہی ہے،ایک ہی دن میں آٹھ آٹھ آرڈیننس کی توسیع ہو رہی ہے۔ہم احتجاجاََ واک آؤٹ کرتے ہیں۔جس کے ساتھ سید نوید قمر نے کورم کی نشاندہی بھی کر دی۔قومی اسمبلی میں حکومت کے لیے کورم پورا کرنا اور کورم پورا رکھناایک مسئلہ بن چکا ہے۔

کورم پر وفاقی حکومت کو مسلسل سبکی کا سامنا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں حاضری بہت کم ہے۔ چند وزراء کے سوا باقی وزراء اجلاس میں آنا ہی گوارا نہیں کرتے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزراء کی نشستیں عمومی طور پر خالی ہوتی ہیں۔ وزراء اور ارکان اسمبلی کی اکثریت تب ہی ایوان میں نظر آتی ہے جب وزیر اعظم نے اجلاس میں آنا ہوتا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کورم کی نشاندہی پر گنتی کروائی۔کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر کورم کی نظرہو گیا۔

Tags: Imran Khan
sohail

sohail

Next Post

کورونا فنڈز کے 500 ارب میں سے 186ارب خرچ باقی کے 314 ارب کہاں ہیں ؟

انسانیت دم توڑ گئی جانور بازی لے گئے

تیاری کریں، لنگوٹیں کَسیں، شہباز شریف نے عوام کو حکومت گرانے کیلئے کال دے دی، کیا ہونے والا ہے ، جانیں

کراچی میں ڈکیتی کی واردات، فائرنگ کی زد میں آکر 3 سالہ بچی جاں بحق

نیویارک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستانی نژاد امریکی شہری ترقی پاکر ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے تک پہنچ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In