اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیویارک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستانی نژاد امریکی شہری ترقی پاکر ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے تک پہنچ گیا۔ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عدیل رانا کو کیپٹن کے عہدے سے ترقی دیکر ڈپٹی انسپکٹر بنایا گیا۔ اس سے پہلے عدیل رانا کو نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی اور وہ پہلے امریکی مسلمان کمانڈنگ آفیسر تھے۔ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بھی ڈپٹی انسپکٹر نیویاررک پولیس مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
WOW 😲 what a great show of support for our president @AdeelRanaNYC who was promoted to #NYPD #DeputyInspector today with such warm congratulations. The first #Pakistani #American to achieve that We are all proud of you always working in connecting community and police@NYPDnews pic.twitter.com/tj9m0zRJs5
— NYPDMOS (@NYPDMuslim) December 22, 2021