• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

رکن قومی اسمبلی طاہر صادق نے کپتان کے قریب سمجھی جانے والی شخصیت کے نااہل ہونے کا عندیہ دے دیا

by sohail
دسمبر 24, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہر صادق نے بھی سینٹر فیصل واوڈا کے نااہل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر صادق کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے فیصل واوڈا نااہل ہو چکے ہیں کیونکہ اگر ان کے کیس میں دم ہوتا تو وہ ایم این اے کی سیٹ کیوں چھوڑتے۔
اس کا مطلب کاغذات نامزدگی میں کوئی مسئلہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو بھی انہیں سینیٹ ٹکٹ دینے کی بجائے معاملہ عدالتوں پر چھوڑ دینا چاہئیے تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے پیپلز پارٹی کے رہنما سے مخاطب ہو کر استفسار کیا کہ عبدالقادر مندوخیل صاحب! درخواست گزاروں نے کہا تھا کہ ہم حتمی دلائل دے چکے، کیا آپ مزید دلائل یا دستاویزات دینا چاہتے ہیں عبدالقادر مندوخیل نے جواب دیا کہ 30 ویں پیشی ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال سے کمیشن تنبیہ کر رہا ہے، جو سوال پوچھے گئے ان کے جواب آ جائیں، میرے اضافی دلائل نہیں ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ وہ جواب دیں نہ دیں، فیصلہ کرنا کمیشن کا کام ہے، یہ آخری بار ہے۔عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، جس پر متعلقہ آر او کو کوئی سزا نہیں ہوئی، آر او نے فیصل واوڈا کو نا اہل کرنے کی بجائے میرے کاغذات مسترد کیے تھے، میں نے امریکی سفارت خانے کو نوٹس بھیجا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم افراد کو جواب نہیں دیتے، میں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہی ان سے پوچھ لے، فیصل واوڈا نے غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کی ہے۔
الیکشن کمیشن سے عبدالقادر مندوخیل نے استدعا کی کہ آپ امریکی قونصل خانے سے فیصل واوڈا کی شہریت کی انکوائری کرائیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کوئی ثبوت الیکشن کمیشن میں نہیں دیے گئے۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ ہم نے تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے ہیں، ہم سے جو سوال کیے گئے ان کے جواب زبانی بھی دیے اور تحریری بھی جمع کرائے۔
الیکشن کمیشن ٹرائل کورٹ ہے یا نہیں، مگر ہم اس میں گئے تھے، فیصلہ الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ کب کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے کیے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کیس کو بھرپور انداز سے سنا، کمیشن نے درخواست گزار سے سوالات کیے کہ متعلقہ فورم سے کیوں رجوع نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو سوال کیا اس کا جواب دیا اور ثبوت پیش کیے۔ درخواست گزاروں نے مختلف بہانے بنائے، ہم نے الیکشن سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے، الیکشن کمیشن کو مطمئن کر دیا ہے۔

sohail

sohail

Next Post

پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں، روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا بیان

اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا

ن لیگ حکومت میں آکر مخالفین کو معاف کریگی یا سزا دے گی؟حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق کے بیانات سامنے آگئے

بینکوں نے اردو میں گفتگو شروع کردی، اب عملے کو شلوار قمیض میں بٹھائیں، وزیر اعظم نے یہ بیان کیوں دیا ؟ جانیں

پاک چین تعلقات میں 76ملین ڈالرز کے دراڑکی خبریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In