• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

بینکوں نے اردو میں گفتگو شروع کردی، اب عملے کو شلوار قمیض میں بٹھائیں، وزیر اعظم نے یہ بیان کیوں دیا ؟ جانیں

by sohail
دسمبر 25, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے گھر کے قرض کیلئے بینکوں میں آنے والے صارفین سے اردو میں گفتگو کرنے پر تمام بینکوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ عوام کی سہولت کیلئے عملے کو شلوار قمیض میں بٹھا دیں۔

وزیر اعظم نے میرا پاکستان، میرا گھر ہاؤسنگ قرضہ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی عام آدمی بینک سے گھر لینا چاہے تو شرح سود اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ وہ اس شرح پر قرض نہیں لے سکتا تو ہم نے اس سلسلے میں انہیں سبسڈی دی ہے اور جیسے جیسے معیشت ترقی کرے گی تو ہم اس سبسڈی کو بھی بڑھاتے جائیں گے تاکہ وہ آسان قسطوں میں مہینے کی تنخواہ پر گھر خرید سکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں بینکوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اب اردو میں بھی بات چیت شروع کردی ہے اور مشورہ دیا کہ غریب عوام کی آسانی کے لیے وہ عملے کو شلوار قمیض میں بٹھا دیں جس سے عوام گھبرائیں گے نہیں۔

اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ اس ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے ساتھ نے ایسا نظام بنانے کی کوشش کی جس کے تحت بینک ایسے لوگوں کو قرض دینا شروع کریں جن کو پہلے قرضے نہیں ملتے تھے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی حکومت میں وہ کام ہوا جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا اور آپ نے ان گھروں کو خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے شرح سود میں سبسڈی دی۔انہوںنے کہاکہ اس ماہانہ سبسڈی کی بدولت 30لاکھ روپے کا قرض لینے والے کے لیے ماہانہ قسط تقریباً 19ہزار روپے بنتی، اگر کوئی 20لاکھ روپے اک قرض لیتا ہے تو اس کا قرض صرف 11ہزار روپے بنتا ہے، اگر یہ سبسڈی نہ ہوتی تو قرضہ کم از کم 20 گنا زیادہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک مشکل یہ تھی کہ ہمارا بینک کا عملہ اس طرح تربیت یافتہ نہیں تھا کہ وہ بینکوں کو بتائے کہ اگر آپ کو میرا گھر میرا پاکستان اسکیم میں گھر لینا ہے تو اس کے لیے کیسے درخواست دینی ہے لیکن ا?ج اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ ہم نے 109ارب روپے کی منظوری دے دی ہے جن کا خواب یہ ہے کہ اپنا گھر بنے۔انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ اب تک ہمیں اب تک 260ارب کی درخواستیں آئی ہیں اور 32ارب روپے بینک ان لوگوں کو دے چکے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہر ہفتے بینک سوا 4ارب روپے کے قرض کی منظوری دے رہے ہیں اور اس کے ساتھ 1.7ارب تقسیم کیے جا رہے ہیں، اس اسکیم کے اوائل میں پہلے چھ مہینے میں صرف 20 ارب کی رقم صارفین کو دی گئی تھی لیکن محض اگلے چھ ماہ کے اندر یہ اعدادوشمار 80ارب تک پہنچ گئے تھے۔

sohail

sohail

Next Post

پاک چین تعلقات میں 76ملین ڈالرز کے دراڑکی خبریں

یاسر شاہ اور ان کے دوست کے خلاف 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ میں اہم پیش رفت

انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی محتاط رہیں ، ڈالر کمانے کی لالچ میں ہزاروں پاکستانیوں کو بڑا دھچکا لگ گیا ، 1 ارب کے بڑے فراڈ کی کہانی

پی ٹی آئی کے سر پر تلوار؟ الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In