اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس 4 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہواجس میں الیکشن کمیشن نے فریقین پی ٹی آئی اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر دیئےگئے۔ الیکشن کمیشن سماعت کے دوران سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے رکھے گا۔