اسلام آباد(عمران مگھرانہ) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 36ملین ٹن غذا ضائع ہورہی ہے۔
پاکستان میں 36ملین ٹن میں 40فیصد کاہوٹلوں، شادیوں، پارٹیوں کی تقریبات میں ضیاع ہو رہا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زائد کھانے کے تلف کا انضباط2019ء کے تحت ایک ضابطہ قائم کیا ہے۔
اس کو وزیر اعظم احساس پروگرام کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔فوڈ آپریٹرز اور وہ تمام افراد جو فروخت، ٹرانسپورٹ،تقسیم یا تجارت کے لیے کھانے کی اشیاء تیار کرتے ہیں ان کو زائد کھاناعطیہ کرنا ہوتا ہے۔
یہ عطیات کمزور لوگوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد حفاظتی معیارات کو مد نظر رکھتے ہوئے مستحق لوگوں کو زائد کھانا فراہم کرنا ہے۔