اسلام آباد(عمران مگھرانہ)قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آپی ٹی آئی دور حکومت میں ریلوے نیٹ ورک پر 442حادثات ہوئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی دور حکومت کے سوا3برسوں میں ریلوے حادثات میں 282جانوں کا ضیاع ہواہے۔اگست2018 تا30نومبر2021تک ریلوے حادثات میں 416افراد زخمی ہوئے۔قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق پاکستان میں 3برسوں میں پونے10 لاکھ سے زائد افراد ٹی بی کے مرض کا شکار ہوئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان میں 2018ء میں 3لاکھ 70ہزار افراد،2019ء میں 3لاکھ34ہزار اور 2020ء میں 2لاکھ 77ہزار افراد ٹی بی کے مرض کا شکا ر ہوئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق پاکستان میں 22دسمبر 2021تک14کروڑ40لاکھ افراد کو کووڈ۔19کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
پاکستان میں 22دسمبر 2021تک سوا6کروڑ افرادمکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں۔