• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 21, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حکومت قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے سامنے مکمل بے بس، اندرونی کہانی

by sohail
دسمبر 28, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(عمران مگھرانہ)قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا۔تلاوت، نعت اور قومی ترانے کے بعداسپیکر اسد قیصر نے اجلاس کی کاروائی وقفہ سوالات سے چلانے کی کوشش کی جس پرن لیگی ایم این اے شیخ فیاض الدین نے کورم کی نشاندہی کردی۔

شیخ فیاض الدین نے حکومتی ارکان اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم بھی دور سے آتے ہیں حکومتی ارکان کو بھی بلوائیں۔ خالی کرسیاں دیکھ کر ہمیں بھی شرم آ رہی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کورم کی نشاندہی پر اجلاس کی کاروائی کورم مکمل ہونے تک ملتوی کر دی۔کورم کی نشاندہی کے بعدوزراء کی ایوان میں آمدشروع ہو گئی۔

وفاقی وزراء میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیریں مزاری،مراد سعید، خسرو بختیار، سرور خان، عمرا یوب، اعجاز شاہ اجلاس میں شریک ہوئے۔درجن بھر کے قریب وزراء کی موجودگی کے باوجود حکومت کورم مکمل نہ کر سکی۔حکومتی اور اتحادی ایم این ایز پارلیمنٹ کو اہمیت دینے سے انکاری ہو چکے ہیں۔

پی ٹی آئی ایم این ایز کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس پھر کورم کی نظر ہو گیاہے اور حکومت کو مسلسل سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اپوزیشن اجلاس کی کاروائی کورم کی نشاندہی پر روکنے میں مسلسل کامیاب ہو رہی ہے۔

بدھ، جمعہ اور سوموار کو اس سیشن کا تیسرا اجلاس تھا اور تینوں اجلاس کورم نہ ہونے اور اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی پر ملتوی ہوئے ہیں۔

Tags: National Assembly
sohail

sohail

Next Post

پاکستان میں بڑی مقدار میں غذا ضائع کیے جانے کا انکشاف

پی ٹی آئی حکومت میں ریلوے نیٹ ورک پر442 حادثات

سب سے زیادہ خوش پاکستان کے کس صوبے کے شہری ہیں ؟ سروے رپورٹ سامنے آگئی

2022 میں کن5 ستاروں کی شادی ہوجائے گی ؟ستاروں کا حال بتانے والوں نے بتا دیا

نواز شریف کی ڈیل میں نیا خطرناک موڑ،مگر ڈیل یا ڈرامہ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In