اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسکی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کوٹہ سسٹم کی بجائے میرٹ پر غیر جانبدار شخصیات کو ممبر تعینات کرنے پر اتفاق کیا۔اس سے قبل اپوزیشن پارٹیوں میں الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے متعدد اجلاس ہوچکے ہیں ۔