• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

وائسرائے آ چکا ہے۔۔ خواجہ آصف نے اشارہ دے دیا،منی بل آنے سے پہلے ہی قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس

by sohail
دسمبر 29, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(عمران مگھرانہ) قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں شروع ہوا۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وقفہ سوالات چلانے کی کوشش کی تو راجہ پرویز اشرف نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کے لیے مائیک مانگا۔جس پر ڈپٹی اسپیکر نے ٹال مٹول کے بعد بولنے کا موقع دے دیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہے اور پرائیویٹ ممبر ڈے پر وقفہ سوالات نہیں ہوتا ہے۔

جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ منگل کے علاوہ پرائیویٹ ممبر ڈے پر وقفہ سوالات ہوتا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں حکومت منی بل یا منی بجٹ لا رہی ہے۔ہم منی بل پر مخالفت کریں گے۔خواجہ آصف نے اسٹیٹ بینک بل کو خود مختاری سرنڈر کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی برانچ بن چکا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے روپ میں وائسرائے آ چکا ہے۔خواجہ آصف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی احساس کریں، 342ارکان بھی احساس کریں۔خواجہ آصف نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہم منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک بل کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے۔ اپوزیشن نے حکومتی ارکان کو منی بل پر مخالفت کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تین ماہ کے بعد پھر ہم یہیں کھڑے ہوں گے۔ خواجہ آصف نے حکومت کو طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ چار دن کے بعد آپ کا کورم پورا ہوا ہے۔آپ کے پاس ووٹ نہیں ہیں یہ سہولت کاری سے ووٹ آئیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک ایک کر کے ہم اپنی خود مختاری کی ساری چیزیں سرنڈر کر دیں گے۔

خواجہ آصف نے ایٹمی تنصیات کی طرف بھی اشارہ کر دیا۔شاہ محمود قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ کرنا ایوان کی ذمہ داری ہے۔پاکستان کی مالی اور معاشی حالت کیسے بگڑی ہے؟ شاہ محمود قریشی نے خواجہ آصف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک فاضل ممبر نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر کوئی ضرب آ سکتی ہے،

ان کے دل میں ایسا کوئی وسوسہ ہے تو نکال دیں۔شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران کورم کی نشاندہی کی گئی۔کورم کی نشاندہی پر ساری اپوزیشن ایوان سے لابی میں چلی گئی۔کورم کی نشاندہی کے دوران خواجہ آصف اور شاہ محمود قریشی کھسر پھسر کرتے رہے۔کورم پورا نکلنے پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع کروائی جس کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب آپ ہمت کریں گے تھوڑی دیر لابی میں ہی رہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورم کو پورا کرنا حکومت کا فرض ہے۔

ایوان کو فعال دیکھنا چاہتے ہیں تو گھڑی گھڑی کورم کی نشاندہی کرنا مناسب نہیں۔آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہے،حکومت سے زیادہ اپوزیشن ارکان اسمبلی کی دلچسپی ہوتی ہے۔

Tags: ُPTI
sohail

sohail

Next Post

عوام کی مشکلات میں اضافہ ، 144 اشیا پر ٹیکس عائد ، مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

زمینوں کی ہیر پھیر کا الزام ،اہم ادارے کے ڈی جی کا ہتھکڑیاں لگوانے سے انکار

ناظم جوکھیو کا قتل ،مقتول کی بیوہ نے ممبر قومی اسمبلی جام عبد الکریم پر بڑا الزام عائد کر دیا

شہباز شریف کی تقریر نہیں ملازمت کی درخواست ہوتی ہے، وزیر اعظم عمران خان کا بیان

حکومتی بل منی بجٹ نہیں ، اس بل کے نتیجے میں کونسی چیزیں سستی ہونگی ؟ شبر زیدی کا بیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In