واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کے معاملے پر ایک دوسرے کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں صدور میں یوکرین کے معاملے پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنما 50 منٹ تک ایک دوسرے سے گفتگو کرتے رہے۔ اس دوران جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے اس کا سخت رد عمل دیا جائے گا۔ دوسری جانب روسی صدر نے امریکی ہم منصب کی دھمکی پر کہا کہ یوکرین کے معالے پر نئی پابندیاں عائد کرنے سے تعلقات میں مکمل خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔