لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ ، لیگی رہنما زندگی کی موت کی کشمکش میں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء اور ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ان پر 2 نقاب پوشوں نے فائرنگ کی ، ایک گولی پیٹ اور ایک گولی ٹانگ میں لگی ۔ بلال یاسین کو میو ہسپتال میں شدید زخمی حالت میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ اس افسوسناک واقعہ پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔