• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ن لیگ سے پرانی دوستیاں ہیں ،جہاز تو کسی بھی طرف موڑا جا سکتا ہے

by sohail
جنوری 7, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے پرانی دوستیاں ہیں جو ایسے ہی چلیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کی لیکن شادی کی

اس تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء اور شوگر ملز کیس کے نامزد ملزم جہانگیر ترین صحافیوں کی خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے جہاں ان سے کئی سیاسی سوالات کیے گئے۔
اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی مسلم لیگ ن کی طرف جا سکتا ہے؟ اس کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے ، خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں ، ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ تقریب میں شریک ن لیگی رہنماء سردار ایاز صادق نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین مسلم لیگ ن میں شمولیت کے سوال پر مسکراتے رہے‘ ان سے وجہ پوچھیں ، جہانگیر ترین ہوں یا کوئی اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے علاوہ سب ہی مسکرا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن ) مریم نواز شریف بھی سینئر پارٹی رہنما خواجہ سعد رفیق کی رہائش گاہ پہنچیں اور اہل خانہ کو صاحبزادی کی شادی پر مبارکبا د دی ،اس موقع پر سعد رفیق کے بھائی سلمان رفیق بھی موجود تھے ،

مریم نواز شریف نے خواجہ سعد رفیق کے اہل خانہ کو صاحبزادی کی شادی پر مبارک دی ۔ مریم نواز شریف نے نئے جوڑے کے لئے دعائوں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ، مریم نواز شریف نے میاں نواز شریف کی طرف سے بھی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا جب کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے آمد پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Tags: سعد رفیق
sohail

sohail

Next Post

بھائی ایسے ہی ہوتے ہیں

تاریخ میں پہلی مرتبہ سور کا گردہ انسان کو لگا یا گیا تو پھر کیا ہوا ؟

دریائے سندھ پر لگا جدید ترین سسٹم کباڑیے کو ساڑھے چار کروڑ میں بیچ دیا گیا

نیوی سیلنگ کلب غیر قانونی قرار:3 ہفتوں میں گرانے کا حکم

جنرل باجوہ کا فیورٹ پاکستانی آرمی چیف کون ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In